سرینگر میں پھر شبانہ درجہ حرارت منفی 2.6ڈگری ریکارڈ ، جموں میں بھی شدید ٹھنڈ جاری
اگلے کئی روز تک موسم مجموعی طور پر خشک رہے گا ،رات کے درجہ حرارت میںمزید گراوٹ آسکتی ہے / محکمہ موسمیات
چلہ کلان کی شروعات سے کچھ دن قبل ہی شدید سردی نے جموں ، کشمیر اور لداخ کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے ۔ جس کے نتیجے میں لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے ۔ سرینگر میں ایک بار پھر رواں موسم کی سر د ترین رات ریکارڈ کی گئی اور شبانہ درجہ حرارت منفی2.6ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ دن بھر کھلی دھوپ نکلنے کے باعث راتیں انتہائی سرد ہونے والی ہے اور ریکارڈ ساز ٹھنڈ نے لوگوں کو گوناگوں مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔اس دوران محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کی ہے کہ اگلے کئی روز تک موسم مجموعی طور پر خشک رہے گا اور رات کے درجہ حرارت میںمزید گراوٹ آسکتی ہے ۔ بادشاہ چلہ کلان کی آمد سے قبل ہی شدید سردی نے لوگوں کے مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے
۔ رات کا درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے پہنچاکر اہلیان وادی کو کپکپا دیا۔ محکمہ موسمےات کے حکام نے اس کی تصدےق کرتے ہوئے بتاےا کہ رات کے دوران مطلع صاف رہنے اور دن میں کھلی دھوپ نکلنے کے باعث وادی کشمیر میں سردی کی لہر جاری ہے جبکہ آنے والوں دنوں میں شبانہ سردیوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے ۔ محکمہ کے مطابق درجہ حرارت میں کمی ہونے کے ساتھ ہی پوری وادی سخت ترےن سردی کے لپےٹ مےں آچکی ہے ۔ انہوں نے بتاےا کہ وادی کے ساتھ ساتھ لداخ خطہ بھی شدےد سردی کی لپےٹ مےں ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں گذشتہ شب رواں موسم سرما کی اب تک کی سرد ترین شب رہی جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔وادی کشمیر کا شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ مسلسل سرد ترین مقام کے درجے پر فائز ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اگلے ایک ہفتے تک رات کے درجہ حرارت میں مزید کمی متوقع ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ آنے والے دنوں کے دوران وادی کے لوگوںکو سخت سردی کا سامنا کرنا پڑے گا اور ا س مدت کے دوران درجہ حرارت میں مزید گراوٹ ہوگی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں کے دوران موسم خشک رہے گا تاہم درجہ حرارت مزید گر جائے گا اور وادی کے لوگوں کو شدید سردی کا سامنا کرناپڑے گا۔ وادی کشمیر میں اگر چہ موسم خشک دکھائی دے رہا ہے تاہم شدید سردی کے باعث وادی کے لوگوں کو طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے ۔ادھر محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں موسم میں کوئی تبدیلی نہ آنے کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے اگلے 24گھنٹوں میں موسم خشک رہنے کی پیشن گوئی ہے ۔ ادھر شہر سرےنگر سمےت وادی بھر مےں سخت ترےن ٹھنڈ جاری رہی اور دن کے وقت بھی لوگوں کو آنے جانے مےں سخت پرےشانےوں کا سامنا کرنا پڑا جبکہ رات کے وقت سردی کی شدت مےں اضافہ ہونے کے بعد لوگ اضافی بسترے ، کمبل ، گرم ملبوسات اور روم ہےٹر و واٹر بوتل جےسی چےزےں خرےدنے پر مجبور ہورہے ہےں اور متعلقہ دکاندار لوگوں کی مجبوری ےا ضرورت کا خوب فائدہ اٹھارہے ہےں اور انہوں نے ےکاےک ان سبھی چےزوں کی قےمتوں مےں من مانے طور اضافہ کر دےا ہے ۔ادھر صوبہ جموں، جو کشمیر کے نسبت گرم خطہ ہے، میں بھی سردی کی لہر ہر گذرتے دن کے ساتھ اپنے تیکھے تیور دکھا رہی ہے۔