Daily Aftab
17 اکتوبر ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کوبین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی نگرانی میں رکھا جانا چاہئے: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ

by Online Desk
15 مئی 2025
A A
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

موجودہ صورتحال مشکل اور حساس،پاکستان ایک غیر ذمہ دار اور بدمعاش ملک
 کہاآپریشن سندور ،ہندستان کی دہشت گردی کےخلاف اب تک کی سب سے دلیرانہ کارروائی ،کامیابی پرقوم کاسرفخر سے بلند
 ’بات چیت صرف دہشت گردی اورPoKکے بارے میں ہوگی، دہشت گردانہ حملہ اب جنگ کی کارروائی سمجھا جائے گا‘
سری نگر/ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آپریشن سندور کوہندستان کی دہشت گردی کے خلاف اب تک کی سب سے دلیرانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے جمعرات کویہ واضح کیاکہ بات چیت صرف دہشت گردی اورپاکستانی زیرقبضہ کشمیرکے بارے میں ہوگی۔موجودہ صورتحال کو مشکل اور حساس قرار دیتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہا کہ میں فوجیوں کے درمیان موجود ہونے پر بہت فخر محسوس کرتاہوں۔وزیردفاع نے دوٹوک الفاظ میں کہاکہ ہندوستانی سرزمین پر کسی بھی دہشت گردانہ حملے کو اب جنگ کی کارروائی کے طور پر سمجھا جائے گا۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کی حفاظت پر سخت سوال اٹھاتے ہوئے اسے ایک’غیر ذمہ دار اور بدمعاش قوم‘ قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کو بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کی نگرانی میں لایا جانا چاہیے۔راجناتھ سنگھ نے بھارت کوعدم تشدد کاعلمبردار اور پاکستان کو دہشت گردی وتشددکاپیروکار قرار دیتے ہوئے اسلام آبادکوعالمی مالیاتی بینک کی جانب سے دئیے گئے قرضے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے طنزیہ اندازمیں کہاکہ جہاں پاکستان کھڑا ہوتاہے ،وہاں سے لائن لگ جاتی ہے ۔جے کے این ایس کے مطابق جموں وکشمیرکے ایک روزہ دورے پر جمعرات کی صبح آرمی چیف جنرل اوپیندردویدی کے ہمراہ سری نگر پہنچنے کے بعدوزیردفاع راجناتھ سنگھ نے سری نگر کی بادامی باغ چھاو ¿نی میں فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کی حفاظت پر سخت سوال اٹھائے ۔انہوںنے بین الاقوامی برادری کو ایک سخت پیغام دیتے ہوئے کہاکہ میں پوری دنیا سے پوچھتا ہوں کی ایسی غیر ذمہ دار اور بدمعاش قوم(پاکستان) کےلئے جوہری ہتھیار رکھنا محفوظ ہے؟۔ وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے کہاکہ میرا ماننا ہے کہ پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کو بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کی نگرانی میں رکھا جانا چاہیے۔راجناتھ سنگھ نے بھارت کوعدم تشدد کاعلمبردار اور پاکستان کو دہشت گردی وتشددکاپیروکار قرار دیتے ہوئے اسلام آبادکوعالمی مالیاتی بینک کی جانب سے دئیے گئے قرضے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے طنزیہ اندازمیں کہاکہ جہاں پاکستان کھڑا ہوتاہے ،وہاں سے لائن لگ جاتی ہے ۔راجناتھ سنگھ، جو جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے ہمراہ تھے، نے آپریشن سندور میں ہندوستانی فوج کے کردار کی تعریف کی، جو کہ ایک حالیہ انسداد دہشت گردی آپریشن ہے جس نے قومی توجہ حاصل کی۔ انہوں نے فوجی جوانوں اورافسروں سے مخاطب ہوکر کہاکہ میں آپ کے درمیان ایسے ناگفتہ بہ حالات میں موجود ہونے پر فخر محسوس کرتا ہوں۔راجناتھ سنگھ نے کہاکہ آپریشن سندور ،ہندستان کی دہشت گردی کے خلاف اب تک کی سب سے دلیرانہ کارروائی ہے،جو ہندوستان کو فخر کامقام ہے۔انہوںنے مزیدکہاکہ ہندوستان دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کسی بھی حد تک جائے گا۔وزیردفاع نے کہاکہ بات چیت صرف دہشت گردی اورپاکستانی زیرقبضہ کشمیرکے بارے میں ہوگی۔یہ بتاتے ہوئے کہ ہندوستان نے دکھایا ہے کہ جب وہ اپنی خودمختاری کے تحفظ کی بات آتی ہے تو وہ جرات مندانہ فیصلے کرنے سے نہیں ہچکچائے گا، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے انہوں نے پہلگام میں ہندوستان کی پیشانی پر زخم لگانے کی کوشش کی لیکن ہندوستان نے ان کے سینے پر وار کیا۔موجودہ صورتحال کو مشکل اور حساس قرار دیتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہا کہ میں فوجیوں کے درمیان موجود ہونے پر بہت فخر محسوس کرتاہوں۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی کی قابل قیادت میں، ہماری افواج نے آپریشن سندورکے دوران جو کچھ کیا اس نے پوری قوم کو فخر سے بھر دیا ہے۔وزیردفاع نے سرحد کے اس پار درست اور اچھی طرح سے کئے گئے حملوں کے لیے فوج کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے دشمنوں کو نیست و نابود کر دیا، آپ نے پاکستان کی چوکیوں اور بنکروں کو اتنی طاقت سے گرایا کہ دشمن اسے کبھی نہیں بھولے گا۔آپریشن کے دوران فوجیوں کی طرف سے دکھائے گئے نظم و ضبط کا ذکر کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہاکہ لوگ اکثر جوش و خروش کے لمحات میں اپنے ہوش و حواس کھو دیتے ہیں، لیکن آپ(فوج) نے دانشمندی کا مظاہرہ کیا۔ آپ پرسکون رہے، اور وضاحت اور ہم آہنگی کے ساتھ دشمن کی پوزیشنوں کو تباہ کر دیا۔وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے خود کو ہندوستانی عوام کا پیغامبر بتاتے ہوئے کہاکہ آپ سمجھ سکتے ہیں کہ میں آپ کے پاس ڈاکیہ بن کر آیا ہوں، 140 کروڑ ہندوستانیوں کا پیغام لے کر آیا ہوں اور وہ پیغام یہ ہے کہ ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے۔راجناتھ سنگھ نے کہا کہ آپریشن سندور صرف ایک فوجی نام نہیں تھا بلکہ ایک قومی عزم تھا۔ انہوںنے کہاکہ یہ آپریشن ہر ہندوستانی فوجی کی آنکھوں میں ایک خواب تھا کہ ہم دہشت گردوں کے ہر ٹھکانے کو تباہ کر دیں گے، چاہے وہ وادیوں میں ہو یا زیر زمین بنکروں میں۔ ہم ان کے سینے کو پھاڑ کر فتح حاصل کر کے لوٹیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن سندور ایک عزم ہے جو بھارت نے دکھایا ہے۔ ہم صرف دفاع نہیں کرتے، وقت آنے پر فیصلہ کن کارروائی کرتے ہیں۔راجناتھ سنگھ نے کہا کہ یہ ہندوستان کی طرف سے دہشت گردی کے خلاف اب تک کی سب سے بڑی کارروائی ہے۔انہوںنےمزیدکہاکہ گزشتہ 35 سے49 سالوں سے بھارت سرحد پار سے آنے والی دہشت گردی کا مقابلہ کر رہا ہے، آج بھارت نے دنیا کو واضح پیغام دیا 

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

ہمیں اپنے بہادر سپاہیوں کی بہادری، لگن، قربانیوں اور بے لوث خدمات پر فخر:منوج سنہا

ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے جموں کی اہم درگاہوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

علاج میں انسانی ہمدردی اور طبی سہولیات کی یکساں فراہمی ضروری

اسی بارے میں

 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
جموں و کشمیر

ہمیں اپنے بہادر سپاہیوں کی بہادری، لگن، قربانیوں اور بے لوث خدمات پر فخر:منوج سنہا

16 اکتوبر 2026
ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے جموں کی اہم درگاہوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے جموں کی اہم درگاہوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

16 اکتوبر 2026
(کورونا کی نہیں لہر پیدا ہونے کا کوئی امکان نہیں)
تازہ ترین خبریں

علاج میں انسانی ہمدردی اور طبی سہولیات کی یکساں فراہمی ضروری

15 اکتوبر 2026
وزیراعلیٰ نے کیاوسطی کشمیرکے ضلع گاندربل میں 60 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز
تازہ ترین خبریں

وزیراعلیٰ نے کیاوسطی کشمیرکے ضلع گاندربل میں 60 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز

15 اکتوبر 2026
 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
Next Post
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے نئی دہلی میں بالاجی فاؤنڈیشن کی ’بھارت شکشا سمٹ‘ سے خطاب کیا

سرحدپار دہشت گردی کے اڈے ختم:لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا

اہم خبریں

ہمیں اپنے بہادر سپاہیوں کی بہادری، لگن، قربانیوں اور بے لوث خدمات پر فخر:منوج سنہا

ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے جموں کی اہم درگاہوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

علاج میں انسانی ہمدردی اور طبی سہولیات کی یکساں فراہمی ضروری

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کوبین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی نگرانی میں رکھا جانا چاہئے: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ
تازہ ترین خبریں

پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کوبین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی نگرانی میں رکھا جانا چاہئے: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ

15 مئی 2025
آزادی کا امرت مہوتسو ملک کے عوام کے نام وقف
تازہ ترین خبریں

صدر  مرمو نےپریزیڈنٹکے اسٹینڈرڈ اینڈ کلر اور انڈین نیوی کریسٹ کے نئے ڈیزائن کو منظوری دی

05 دسمبر 2022
 مرکزی وزیر پیوش گوئل  نیویارک اور واشنگٹن ڈی سی کا دورہ کریں گے 13 ویں ہندوستان۔امریکہ تجارتی پالیسی فورم میں شرکت  کریں گے
تازہ ترین خبریں

پی ایم گتی شکتی کو علاقائی ترقیاتی طریقہ کار کے ساتھ مؤثر طور پر نافذ کیا جانا چاہئے۔پیوش گوئل

15 جون 2023
چین نے  دفاعی بجٹ میں 7.2 فیصد اضافہ  کیا
بین اقوامی

چین نے  دفاعی بجٹ میں 7.2 فیصد اضافہ  کیا

05 مارچ 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d