سری نگر: لیفٹنٹ گورنر منوج سنہانے جمعرات کو سری نگر پہنچنے پر وزیردفاع راجناتھ سنگھ کا استقبال کیا ،جسکے بعدمنوج سنہا ،وزیردفاع کے ہمراہ بی بی کینٹ سری نگرگئے ،جہاں انہوںنے فوجی جوانوں سے ملاقات اور بات چیت کی۔جے کے این ایس کے مطابق لیفٹنٹ گورنرکے دفتر کے آفیشل ایکس ہینڈل پر لیفٹنٹ گورنر منوج سنہاکے حوالے سے ایک پوسٹ میں لکھاگیاکہ قوم کو ہماری مسلح افواج پر فخر ہے کہ انہوں نے بہادری کےساتھ آپریشن سندور کی تاریخی فتح کی داستان رقم کی اور پہلگام دہشت گردانہ حملے کا بدلہ لیا۔لیفٹنٹ گورنر منوج سنہانے کہاکہ ہماری بہادر فوج نے پاکستان میں بیٹھے دہشت گردی کے منصوبہ سازوں کو ان کے دہشت گردی کے اڈے ختم کرکے اور سرکردہ دہشت گردوں کو ہلاک کرکے مثالی سزا دی ہے۔
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ جی کاسری نگرمیں استقبال کیا














