Daily Aftab
17 اکتوبر ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

پہلگام دہشت گردانہ حملہ: 27 سے زیادہ لوگوں کی موت کا اندیشہ، صدر دروپدی مرمو اور پی ایم مودی کا سخت رد عمل

by Online Desk
22 اپریل 2025
A A
0
SHARES
9
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے جموں و کشمیر کے پہلگام میں سیاحوں پر ہوئے دہشت گردانہ حملہ کو حیرت انگیز اور دردناک قرار دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ ایک بہیمانہ اور غیر انسانی عمل ہے۔

پہلگام حملہ کے بعد چیخ و پکار کا منظر، تصویر سوشل میڈیا

ADVERTISEMENT

پہلگام حملہ کے بعد چیخ و پکار کا منظر، تصویر سوشل میڈیا

جموں و کشمیر کے پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملہ نے ایک بار پھر اس جنت نشان کو خون آلود کر دیا ہے۔ ذرائع کے حوالے سے جو خبریں میڈیا میں آ رہی ہیں، اس کے مطابق اس دہشت گردانہ حملے میں 27 سے زیادہ لوگوں کی موت کا اندیشہ ہے۔ کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جن میں سے کچھ کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ 2 سے 3 دہشت گردوں نے سیاحوں پر 40 راؤنڈ سے زیادہ فائرنگ کی ہے۔

پہلگام میں سیاحوں پر ہوئے حملہ کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے سعودی عرب سے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو فون کر اس معاملے میں فوری کارروائی کی ہدایت دی۔ واقعہ کے بعد امت شاہ کی رہائش پر اعلیٰ سطحی میٹنگ بھی ہوئی، جس کے بعد وہ پہلگام کے لیے روانہ ہو گئے۔ ساتھ ہی این آئی اے کو اس معاملے کی جانچ کے لیے بھی کہا گیا ہے اور ایسی خبریں ہیں کہ این آئی اے ٹیم کل پہلگام جا سکتی ہے۔ اس درمیان اننت ناگ میں سیاحوں کی مدد یا جانکاری کے لیے ایک ایمرجنسی ہیلپ ڈیسک قائم کیا گیا ہے۔ پولیس سے رابطہ کرنے کے لیے 9596777669، 01932225870 (9419051940 واٹس ایپ) ہیلپ لائن نمبر جاری کیا گیا ہے۔

پہلگام حملہ کے بعد صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے قائد ملکارجن کھڑگے، جموں و کشمیر کے گورنر منوج سنہا، لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی سمیت برسراقتدار و حزب اختلاف کے کئی سیاسی لیڈران کا سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔ سبھی نے اس دہشت گردانہ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ یہاں پیش ہیں اہم سیاسی ہستیوں کے بیانات۔

صدر دروپدی مرمو:
جموں و کشمیر کے پہلگام میں سیاحوں پر ہوا دہشت گردانہ حملہ حیران کرنے والا اور دردناک ہے۔ یہ ایک بہیمانہ اور غیر انسانی عمل ہے جس کی واضح طور سے مذمت کی جانی چاہیے۔ بے قصور شہریوں، سیاحوں پر حملہ کرنا بے حد خوفناک اور ناقابل معافی ہے۔ جو کنبے اپنے رشتہ داروں سے محروم ہوئے ہیں، ان کے تئیں میری دلی ہمدردی ہے اور زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتی ہوں۔

وزیر اعظم نریندر مودی:
حملہ کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔ متاثرہ لوگوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔ اس شرمناک عمل کے پیچھے جو لوگ ہیں، انھیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ انھیں بخشا نہیں جائے گا۔ ان کا ناپاک ایجنڈا کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔ دہشت گردی سے لڑنے کا ہمارا عزم مصمم ہے اور یہ مزید مضبوط ہوگا۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ:
جموں و کشمیر کے پہلگام میں سیاحوں پر ہوئے دہشت گردانہ حملہ سے میں تکلیف میں ہوں۔ میری ہمدردیاں مہلوکین کے کنبوں کے ساتھ ہیں۔ اس شرمناک دہشت گردانہ حملے میں شامل لوگوں کو بخشا نہیں جائے گا۔ ہم جرائم پیشوں پر سخت کارروائی کریں گے اور انھیں سخت سے سخت سزا دیں گے۔

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا:
میں پہلگام میں سیاحوں پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ میں لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ اس گھناؤنے حملے کے پیچھے جو لوگ ہیں، انھیں بخشا نہیں جائے گا۔ ڈی جی پی اور سیکورٹی افسران سے بات کی ہے۔ فوج اور جموں و کشمیر پولیس کی ٹیمیں علاقے میں پہنچ گئی ہیں اور تلاشی مہم شروع کر دی ہے۔

راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے قائد ملکارجن کھڑگے:
میں جموں و کشمیر کے پہلگام میں بے قصور سیاحوں پر ہوئے بزدلانہ دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ پورا ملک سرحد پار دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔ یہ بزدلانہ طریقے سے کیے گئے حملے انسانیت پر ایک داغ ہیں۔ نیوز رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ کئی انمول جانیں چلی گئی ہیں۔ کانگریس پارٹی کی طرف سے متاثرہ کنبوں کے تئیں میری دلی ہمدردی ہے۔ ہماری ہمدردیاں اور دعائیں زخمیوں کے ساتھ ہیں۔ ہندوستان کی قومی سیکورٹی سب سے اوپر ہے اور ہم حکومت ہند سے اسے یقینی کرنے کے لیے اصلاحی طریقے اختیار کرنے کی گزارش کرتے ہیں۔

دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال:
جموں و کشمیر کے پہلگام میں سیاحوں پر ہوا بزدلانہ دہشت گرد حملہ بے حد شرمناک اور قابل مذمت ہے۔ غیر مسلح معصوموں کو نشانہ بنانا انسانیت پر حملہ ہے۔ اس افسوسناک وقت میں پورا ملک متحد ہے۔ متاثرہ کنبوں کے ساتھ ہماری ہمدردیاں ہیں اور ہم دہشت کی ہر شکل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی:
جموں و کشمیر کے پہلگام میں ہوئے بزدلانہ دہشت گردانہ حملے میں سیاحوں کے مارے جانے اور کئی لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر بے حد قابل مذمت اور دل دہلانے والی ہے۔ میں غمزدہ کنبوں کے تئیں گہری ہمدردی ظاہر کرتا ہوں اور زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی امید کرتا ہوں۔ دہشت گردی کے خلاف پورا ملک متحد ہے۔ حکومت جموں و کشمیر میں حالات معمول پر آنے کے کھوکھلے دعووں کی جگہ اب جوابدہی لیتے ہوئے ٹھوس قدم اٹھائے، تاکہ آگے بربریت پر مبنی ایسے واقعات پیش نہ آئیں اور بے قصور ہندوستانی یوں اپنی جان سے محروم نہ ہوں۔

کانگریس لیڈر دیپیندر سنگھ ہڈا:
ہم سخت الفاظ میں اس حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ زخمیوں کو بہتر علاج ملنی چاہیے۔ ایشور سے دعا کرتے ہیں کہ کسی کو جان کا نقصان نہ ہو۔ کشمیر کے اندر گزشتہ کچھ سالوں سے جموں علاقہ کے پاس بھی دہشت گردانہ واقعات پیش آ رہے ہیں، اس معاملے میں حکومت کو منھ توڑ جواب دینا چاہیے۔

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

ہمیں اپنے بہادر سپاہیوں کی بہادری، لگن، قربانیوں اور بے لوث خدمات پر فخر:منوج سنہا

ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے جموں کی اہم درگاہوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

علاج میں انسانی ہمدردی اور طبی سہولیات کی یکساں فراہمی ضروری

اسی بارے میں

 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
جموں و کشمیر

ہمیں اپنے بہادر سپاہیوں کی بہادری، لگن، قربانیوں اور بے لوث خدمات پر فخر:منوج سنہا

16 اکتوبر 2026
ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے جموں کی اہم درگاہوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے جموں کی اہم درگاہوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

16 اکتوبر 2026
(کورونا کی نہیں لہر پیدا ہونے کا کوئی امکان نہیں)
تازہ ترین خبریں

علاج میں انسانی ہمدردی اور طبی سہولیات کی یکساں فراہمی ضروری

15 اکتوبر 2026
وزیراعلیٰ نے کیاوسطی کشمیرکے ضلع گاندربل میں 60 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز
تازہ ترین خبریں

وزیراعلیٰ نے کیاوسطی کشمیرکے ضلع گاندربل میں 60 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز

15 اکتوبر 2026
 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
Next Post
میرے گھر پر یہ غیر اعلانیہ چھاپہ غیر ضروری اور نامناسب تھا: ٹرمپ

ٹرمپ نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان کی مکمل حمایت کا اظہار کیا

اہم خبریں

ہمیں اپنے بہادر سپاہیوں کی بہادری، لگن، قربانیوں اور بے لوث خدمات پر فخر:منوج سنہا

ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے جموں کی اہم درگاہوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

علاج میں انسانی ہمدردی اور طبی سہولیات کی یکساں فراہمی ضروری

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

پہلگام دہشت گردانہ حملہ: 27 سے زیادہ لوگوں کی موت کا اندیشہ، صدر دروپدی مرمو اور پی ایم مودی کا سخت رد عمل
تازہ ترین خبریں

پہلگام دہشت گردانہ حملہ: 27 سے زیادہ لوگوں کی موت کا اندیشہ، صدر دروپدی مرمو اور پی ایم مودی کا سخت رد عمل

22 اپریل 2025
آزادی کا امرت مہوتسو ملک کے عوام کے نام وقف
تازہ ترین خبریں

صدر  مرمو نےپریزیڈنٹکے اسٹینڈرڈ اینڈ کلر اور انڈین نیوی کریسٹ کے نئے ڈیزائن کو منظوری دی

05 دسمبر 2022
 مرکزی وزیر پیوش گوئل  نیویارک اور واشنگٹن ڈی سی کا دورہ کریں گے 13 ویں ہندوستان۔امریکہ تجارتی پالیسی فورم میں شرکت  کریں گے
تازہ ترین خبریں

پی ایم گتی شکتی کو علاقائی ترقیاتی طریقہ کار کے ساتھ مؤثر طور پر نافذ کیا جانا چاہئے۔پیوش گوئل

15 جون 2023
چین نے  دفاعی بجٹ میں 7.2 فیصد اضافہ  کیا
بین اقوامی

چین نے  دفاعی بجٹ میں 7.2 فیصد اضافہ  کیا

05 مارچ 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d