سرینگر میں متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا ، نوجوانوں میں تقرری نامے تقسیم
آج ایس کے آئی سی سی میں یوگام کے عالمی دن پر یوگا تقریب کی صدارت کررہے ہیں
سرینگر/تیسری بار وزیر اعظم بننے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی سخت حفاظتی انتظامات کے بیچ جمعرات کو سرینگر پہنچے جہاں انہوںنے متعد د سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہوئے کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا ور ترقیاتی پروجیکٹوں کاسنگ بنیاد رکھا ۔ وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کو سرینگر کے ایس کے آئی سی سی میں عالمی یوگا دن کے حوالے سے یوگا تقریب کی صدارت کریں گے ۔ اس تقریب میں قریب 500افراد یوگا میں شرکت کررہے ہیں ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق وزیر اعظم مودی شام کوسری نگر پہنچے اور ایس کے آئی سی سی سری نگر میں ’نوجوانوں کو بااختیار بنانا، جموں و کشمیر کی تبدیلی‘ کے پروگرام میں شرکت کی۔وزیر اعظم کی جانب سے جن منصوبوں کا افتتاح کیا گیا ان کا تعلق سڑک کے بنیادی ڈھانچے، واٹر سپلائی سکیموں اور چھ سرکاری ڈگری کالج،ہائر ایجوکیشن میں انفراسٹرکچر وغیرہ سے ہے۔ادھر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ 21 جون بین الاقوامی یوگا دن ہے۔ وزیر اعظم کو جموں و کشمیر سے خصوصی لگاو¿ ہے۔ اس وجہ سے وہ یوگا ڈے پر سری نگر آرہے ہیں۔ یہ جموں و کشمیر اور ہم سب کے لیے خوش قسمتی کی بات ہے کہ اس بار وزیر اعظم اس دن سری نگر میں موجود ہوں گے اور ڈل جھیل کے کنارے 7000 سے زیادہ یوگا سے محبت کرنے والوں کے ساتھ یوگا کریں گے۔ انتظامیہ اور آیوش کی وزارت نے بھی یوگا سے محبت کرنے والوں کو تمام اضلاع میں ہیڈکوارٹر پر مدعو کیا ہے۔جموں و کشمیر میں گزشتہ 10 سالوں میں یوگا کی مشق میں اضافہ ہوا ہے۔ یوگا ڈے نے کئی عالمی ریکارڈ بنائے ہیں۔ پچھلے 10 سالوں میں 23.5 کروڑ سے زیادہ لوگوں نے یوگا کیا ہے۔ پچھلے سال بھی جموں و کشمیر میں یوگا ڈے پر 23 لاکھ لوگوں نے شرکت کی تھی۔ توقع ہے کہ اس سال یہ تعداد وزیر اعظم کی وجہ سے مزید بڑھنے والی ہے














