بولی دہندگان کو 10لاکھ روپے بطور زر ضمانت اداکرنے ہوں گے
سرینگر/جموں کشمیر میں قانونی طور پر چلائے جارہے 305شراب کی دکانوں کو نیلام کرنے کےلئے سرکار نے اقدامات اُٹھائے ہیں اور 15فروری تک دکانوں کی بولی منعقد ہوگی ۔ اس سلسلے میں بولی دہندگان کو دس لاکھ روپے زر ضمانت اداکرنے ہوں گے ۔ جموںوکشمیر انتظامی کونسل نے نئی ایکسائز پالیسی کے تحت جموںو کشمیرمیں شراب کی فروخت کے لئے305 دوکانوں کی نیلامی کااعلان کردیاہے یہ بولی جموں کشمیر بینک کی جانب سے منعقد کی جائے گی ۔ آن لائن نیلامی میں حصہ لینے والے خواہش مندوں کو اکسائز ڈیپارٹمنٹ کے نام پر زرضمانت دس لاکھ روپے جمع کرنے ہونگے جس کے بعد انہیں پاسوارڈ فراہم کیاجائےگا تاکہ وہ آن لائن نیلامی میں شرکت کرسکےں۔پانچ فروری سے پندرہ فروری تک نیلامی جاری رہے گی اورجوخواہشمند بولی لگانے میںکامیاب ہونگے ان کے نام دوکان الرٹ کئے جائےنگے تاہم جموں وکشمیر انتظامی کونسل کی جانب سے انہیں ڈومیسائل اجراءکی گئی ہووہی بولی میں شریک ہونے کے حقدار ہونگے ۔کامیاب بولی دہندگان کو دس دنوں کے اندر اندر رقومات اداکرنے ہونگے بصورت دیگر انہیں چالیس ہزار روپے جرمانے کی صور ت میں اداکرنے ہونگے اورکامیاب بولی دہندگان کو31مارچ 2025تک دکانوں کی الرٹ منٹ کی جائے گی ۔