بڈگام //حکام نے جمعرات کو وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کی تحصیل بیروہ کے ملشولا گاو¿ں میں اینٹوں کے ایک بھٹے کو مسمار کر دیا۔جے سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پولیس اور سول انتظامیہ کی ایک مشترکہ ٹیم نے تحصیل بیروہ کے ملشولا گاو¿ں کا دورہ کیا تاکہ گاو¿ں میں غیر قانونی طور پرقائم اینٹوں کے ایک بھٹے کو گرایا جا سکے۔ محکمہ ارضیات اور کان کنی کے افسران بھی دورہ کرنے والی ٹیم کا حصہ تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پرقائم اینٹوں کے بھٹے کے مالک نے حکومتی اجازت کے بغیر عمارت کھڑی کی تھی جبکہ مقامی لوگوں نے شکایت کی تھی کہ یہ علاقے میں شدید آلودگی کا باعث ہے۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ اینٹوں کے بھٹے کو لوگوں کی مداخلت کے بغیر گرا دیا گیا۔