جموں/ جموںو کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اتوار کو کہا کہ شمالی کشمیر کے بارہمولہ میں ایک سابق پولیس افسر کے قتل کے ذمہ داروں کو بخشا نہیں جائے گا۔ایکس پر ایک پوسٹ میں، ایل جی منوج سنہا نے کہا، ” ریٹائرڈ پولیس افسر، شری محمد شفیع میر پر اس وقت جب وہ مسجد میں نماز کے لیے اذان دے رہے تھے، پر بزدلانہ دہشت گردانہ حملہ کیا۔ اس گھناونے عمل کی مذمت کرنے کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ اس وحشیانہ فعل کے ذمہ دار بزدل ہیں۔ اس غم کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ میری تعزیت ہی ۔راجوری سیکٹر میں دو فوجی گاڑیوں پر حملے میں چار فوجیوں کی جان لینے کے چند دن بعد، اتوار کو دہشت گردوں نے بارہمولہ ضلع کے گنتمولہ میں سابق پولیس افسر پر فائرنگ کی، پولیس نے بتایا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔