گرفتار شدہ شخص ذہنی طور معزور، البتہ کئی معاملات پر چھان بین ہورہی ہے ۔ فوج
سرینگر/13اکتوبر/پونچھ میں لائن آف کنٹرول پرذہنی طور معزور ایک پاکستانی ایک شہری کو فوج نے گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کیا ہے،جس سے متعلق بتایا جارہا ہے کہ وہ غلطی سے سرحدکے اس پار آیا ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق سرحدی ضلع پونچھ میں حد متارکہ کے قریب ایک پاکستانی شہری کو فوج نے حراست میں لیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ فوج نے جمعہ کی صبح ایک پاکستانی شہری جس کے متعلقہ بتایا گیا کہ وہ ذہنی طور پر معزور ہے کو حراست میں لیاہے ۔ فوجی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستانی شہری اگرچہ لگ رہا ہے کہ وہ دماغی طور پر ٹھیک نہیں ہے البتہ اس سے مزید پوچھ تاچھ کی جارہی ہے تاکہ اس بات کا پتہ لگایا جاسکے کہ وہ اس طرف کیسے آیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ شہری سے متعلقہ تمام خدشات کو دور کئے جانے کے بعد ہی اس کی واپسی کےلئے اقدامات اُٹھائے جاسکتے ہیں ۔