Daily Aftab
18 اکتوبر ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

گوشت کے کاروبار کو ڈی کنٹرول کرنے کے اثرات نمایاں

by Online Desk
25 جون 2023
A A
0
SHARES
52
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

راجستھان اور پنجاب کے بیوپاری ازخود وادی وارد، قربانی جانوروں کی مارکیٹ میں بہتات
سرکار کی جانب سے گوشت کے کاروبار کو ڈی کنٹرول قرار دئے جانے کے بعد وادی میں پہلی بار بیرونی ریاستوں سے بیوپاریوں نے ازخود مال پہنچانا شروع کیا ہے ۔اس وقت سرینگر میں راجستھان اور پنجاب کے کئی علاقوں سے بیوپاریوں نے ازخود بھیڑوں سے لدی ٹرکیں درآمد کی ہین اور ان کا کہنا ہے کہ وہ یہاں پر عید الضحی کے موقعے کی مناسبت سے اپنا مال ازخود فروخت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔کوٹھدار سسٹم کو چیلنج کرنے والے اس نئے طرز کاروبار پر اگرچہ قصاب طبقہ نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور اسے مارکیٹ میں مسابقت بڑھنے اور صارفین تک معیاری اور سستا گوشت پہنچنے کی ایک پہل قرار دے رہیں تاہم بعض کوٹھدار وں نے اسے یہ کاروبار بیرونی بیوپاریوں کے ہاتھوں سونپ دینے کے مترادف قرار دیا ہے ۔خبر رساں ایجنسی ٹی ای این کو معلوم ہوا ہے کہ راجستھان کے کئی علاقوں بشمول سیکر اور جے پور کے علاوہ انبالہ ،چندی گڑھ اور پنجاب کے دیگر کئی علاقوں سے متعدد بیوپاریوں نے اس بار ازخود کشمیر کے مارکیٹ تک رسائی کی ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ متعدد بیرونی بیوپاریوں نے ازخود ٹرکوں میں مال لاد کر سرینگر اور دیگر مقامات پر مال پہنچایا ہے ۔اس سلسلے میں ایک بیرونی گوشت بیوپاری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ اب چونکہ حکومت نے گوشت کو کشمیر میں بھی ڈی کنٹرول کیا ہے ،اسلئے وہ بھی اب خود کشمیر کے مارکیٹ تک براہ راست رسائی کے خواہاں ہیں۔انہوں نے کہاکہ عید الاضحی کے موقعے پر کشمیر میں قربانی جانوروں کی بھاری خریداری ہوتی ہے اس لئے انہیں لگتا ہے کہ یہاں کا مارکیٹ بیرونی منڈیوں کے بجائے زیادہ منافع بخش ہوگا ۔اس دوران عام خریدار بھی مارکیٹ میں قربانی جانوروں کی بہتات دیکھ کر خوشی کااظہار کررہے ہیں ۔عید میں قربانی جانور کی خریداری میں مصروف صورہ کے فاروق احمد کا کہنا ہے کہ اس بار کوئی مارکیٹ کالابازاری نہین دکھ رہی ہے ۔مارکیٹ میں مال دستیاب ہے اور اس وقت کشمیری دنبے اور بیرونی ریاستوں سے درآمد مال کے درمیان ایک مسابقت جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے ۔فاروق احمد کے مطابق وہ گذشتہ ایک ہفتے سے مارکیٹ سروے کررہے ہین اور اس دوران انہو ں نے سرینگر کے کئی مقامات پر اس وقت وافر مال دستیاب ہے تاہم خریداری کا اتنا رش دکھائی نہیں دے رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ یہ قوت خرید میں کمی آنے کا شاخسانہ ہے بصورت دیگر اس بار مارکیٹ میں کوئی بھی پریشانی دکھائی نہیں دے رہی ہے ۔اس حوالے سے آل کشمیر بوچرس یونین صدر خضر محمد ریگو کا کہنا ہے کہ گوشت کاروبار کو ڈی کنٹرول کئے جانے کے اچھے نتائج سامنے آنے لگے ہیں۔انہوں نے کہاکہ گوشت مارکیٹ میں 650روپے فی کلو ہی دستیاب ہے اور ہر جگہ اس کا اطلاق ہورہا ہے ۔خضر محمد کے مطابق یہ اچھی بات ہے کہ بیرونی منڈیوں اور علاقوں کے کاشتکار اور بیوپاری خود ہی یہاں آنے لگے ہیں۔اس طرح بائع اور مشتری کے درمیان درمیانہ داروں کا رول ختم ہوگا ۔اب مارکیٹ میں کھلا مقابلہ ہوگا اور اس کا لازمی فائدہ عام صارف کو ملے گا ۔دوسری جانب بعض کوٹھداروں نے بوچرس یونین صدر کے خیال سے اختلاف ظاہر کرتے ہوئےکہاکہ مارکیٹ مین زیادہ سے زیادہ مال پہنچنے سے قیمتوں پر اچھا اثر پڑے گا لیکن ایک بڑا طبقہ جو ہول سیل کے ساتھ وابستہ تھا ،اکے روزگار اور کاروبار کو مشکلات درپیش آئیں گی ۔انہوں نے بتایا کہ اس معاملے پر ہم اپنی یونینوں کے پاس بھی جائیں گے اور آگے کا لائحہ عمل طے کریں گے ۔کیونکہ ہزاروں لوگوں کے کاروبار پر جب اثر پڑنا شروع ہوگا تو اسکے خلاف آواز اٹھانی بھی لازمی ہوگی ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

دھونس، دباو ، ہراسانی اور مذہبی نابرابری جمہوری و آئینی اصولوں کے منافی/ڈاکٹر فاروق

سال 2022میںبٹہ مالو میں خاتون کا قتل معاملہ

اسی بارے میں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)
تازہ ترین خبریں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

17 اکتوبر 2026
دفعہ370اور 35اے کی واپسی کیلئے کوئی بھی قربانی دینے کیلئے تیار
تازہ ترین خبریں

دھونس، دباو ، ہراسانی اور مذہبی نابرابری جمہوری و آئینی اصولوں کے منافی/ڈاکٹر فاروق

17 اکتوبر 2026
سرینگر تیز اب حملہ ، پولیس نے ایک ہزار صفحات پر مشتمل چارج شیٹ دائر کی
تازہ ترین خبریں

سال 2022میںبٹہ مالو میں خاتون کا قتل معاملہ

17 اکتوبر 2026
2دن بعددریائے جہلم میں پانی کی سطح خطرے کے نشانات سے نیچے وولر جھیل پھول گئی،حفاظتی اقدامات شروع
تازہ ترین خبریں

آئندہ کچھ دنوں تک خشک موسمی صورتحال کی پیشگوئی

17 اکتوبر 2026
وزیراعلیٰ نے کیاوسطی کشمیرکے ضلع گاندربل میں 60 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز
جموں و کشمیر

جموں و کشمیر میں آئی ٹی آئیز کی جدید کاری کیلئے 475.41 کروڑ روپے منظور

17 اکتوبر 2026
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
جموں و کشمیر

ہمیں اپنے بہادر سپاہیوں کی بہادری، لگن، قربانیوں اور بے لوث خدمات پر فخر:منوج سنہا

16 اکتوبر 2026
ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے جموں کی اہم درگاہوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے جموں کی اہم درگاہوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

16 اکتوبر 2026
(کورونا کی نہیں لہر پیدا ہونے کا کوئی امکان نہیں)
تازہ ترین خبریں

علاج میں انسانی ہمدردی اور طبی سہولیات کی یکساں فراہمی ضروری

15 اکتوبر 2026
وزیراعلیٰ نے کیاوسطی کشمیرکے ضلع گاندربل میں 60 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز
تازہ ترین خبریں

وزیراعلیٰ نے کیاوسطی کشمیرکے ضلع گاندربل میں 60 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز

15 اکتوبر 2026
Next Post
لولاب کپوارہ کے میں سڑک حادثہ،55سالہ شہری جاں بحق

کولگام میں غیر مقامی خاتون سمیت دو افراد کی لاشیں برآمد

اہم خبریں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

دھونس، دباو ، ہراسانی اور مذہبی نابرابری جمہوری و آئینی اصولوں کے منافی/ڈاکٹر فاروق

سال 2022میںبٹہ مالو میں خاتون کا قتل معاملہ

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

گوشت کے کاروبار کو ’ڈی کنٹرول ‘ کرنے کے معاملے پر ابہام
تازہ ترین خبریں

گوشت کے کاروبار کو ڈی کنٹرول کرنے کے اثرات نمایاں

25 جون 2023
بلیک مرر سیریز (Black Mirror)
تازہ ترین خبریں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

17 اکتوبر 2026
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(کشمیری نوجوانوں کا مستقبل اور نئی صنعتی پالیسی)

12 جنوری 2024
مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d