کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے جمعرات کو کشمیر میں تشدد کے واقعات کی مذمت کی اور الزام لگایا کہ مرکزی حکومت جموں و کشمیر کے لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیر میں تشدد کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔جے کے این ایس کے مطابقسماجی رابطہ گاہ ٹویٹر پر ہندی میں کئے گئے ایک ٹویٹ میں راہل گاندھی نے کہا کہ دہشت گردی نہ تو نوٹ بندی کی وجہ سے اور نہ ہی آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد رُکی ہے۔ کانگریس کے سابق صدر نے کہا کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں اور مرنے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔کشمیر کے بارے میں راہل گاندھی کا یہ تبصرہ اس وقت سامنے آیا جب جمعرات کی صبح ایک سرکاری سکول کے2اساتذہ بشمول ایک خاتون کو سرینگر کے علاقے عیدگاہ میں نامعلوم اسلحہ برداروں نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔