جموں کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے کیسوں میںپھر اضافہ ہو گیا ہے ۔ حکام کے مطابق کووڈ کیسوں میں اضافہ جاری ہے ۔ حکام کے مطابق اگرچہ24گھنٹوں میں کسی بھی مریض کی موت واقع نہیں ہوئی تاہم کیسوں میں اضافہ جاری ہے اور متاثرین میں بھی اضافہ جاری ہے ۔ حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 134نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 330252تک پہنچ گئی ہے ۔تازہ معاملات میں جموں سے 59جبکہ کشمیر میں 75نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ساتھ ہی 109مریض شفایاب ہوکر گھروں کو رخصت ہو گئے ۔ شفایابی میںتیزی اور 5اضلاع میںکوئی نیا کیس سامنے نہ آنے کے بعد فعال معاملات میںکمی آئی ہے جموںکشمیر میں اس وقت فعال معاملات کی تعداد 11سوکے قریب ہے ۔ خیال رہے کہ جموں کشمیر کے کئی دنوں میں کورنا وائرس کے کیسوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے جس کے نتیجے میں لوگوں میںتشویش کی لہر پائی جا رہی ہے ۔ گزشتہ ایک ہفتے سے مسلسل متاثرین کی تعداد ایک سو سے پار چلی گئی ہے تاہم آج کیسوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔