سرینگر/02مئی/ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی اس وقت جموں و کشمیر کے مختلف مقامات پر منگل کی صبح 12 مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔ ایک اعلیٰ افسر نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ وادی کے اونتی پورہ، پلوامہ، اننت ناگ اور سری نگر میں تلاشی جاری ہے۔ جبکہ جموں اور پونچھ اضلاع میں بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ افسر نے مزید کہا کہ عسکریت پسندی کیس کے سلسلے میں مختلف عسکریت پسند تنظیموں کے OGWs کے خلاف تلاشی لی جاتی ہے۔ جب یہ رپورٹ درج کی گئی، تلاش جاری تھی۔ فوری طور پر یہ نہیں بتایا گیا کہ آیا اب تک کسی کو گرفتار کیا گیا ہے۔ تاہم کئی جگہوں سے موبائل اور دیگر الیٹرانک آلات کے علاوہ اہم دستاویزات ضبط کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے ۔













