لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج ” آزادی کا اَمرت مہااُتسو“ تقریبات کے ایک حصے کے طور پر جموں سے راج گھاٹ نئی دہلی تک سینٹر ریزروپولیس فورس ( سی آر پی ایف ) کی سائیکل ریلی کو جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا۔سی آر پی ایف کی چار سائیکل ریلیاں جو رہاٹ ، سابرمتی ، کنیا کماری اور جموں سے مختلف تاریخی مقامی سے گزرتی ہوئی 2 اکتوبر کو راج گھاٹ یاد گار پر اِختتام پذیر ہو گی۔اِس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے سلامتی دستوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ جموں وکشمیر میں قابل تعریف کردار اَدا کر رہے ہیں اور پُر اَمن اور جامع معاشرے کو فروغ دے رہے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ سینٹرل ریزروپولیس فورس کے پاس قوم کی خدمت کے 83برسوں کی بھرپور وراثت ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ بہادری اور قربانیوں کی اَن گنت کہانیوں کے ساتھ ، سیکورٹی ایجنسیوں کی تاریخ میں ایسی انوکھی مثالیں نایاب ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ 13ماہ میں ایک معنی خیز تبدیلی آئی ہے اور جموں وکشمیر مشکلات پر قابو پاتے ہوئے ترقی کی ایک نئی صبح کا مشاہدہ کر رہا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ حکومت نے جموںوکشمیر میں مجموعی ترقی کو تقویت دی ہے خواہ وہ زراعت ، تعلیم ، صنعت ، بنیادی ڈھانچہ ، دیہی رابطہ ، یاروزگار اور کاروباری شعبے میں ہو۔لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ حکومت لوگوں کو بااِختیار بنانے اور لوگوں کی شمولیت سے یوٹی کی پائیداری ترقی کے لئے رابطہ قائم کرنے اور شراکت دینے کے لئے حوصلہ اَفزائی کررہی ہے جو اِنفرادی فلاح و بہبود کی بنیاد ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ہمیں اَپنے آپ کو اگلے 25 برسوں کے نظرئیے کے ساتھ تیار کرنے کی ضرورت ہے ۔ مجھے یقین ہے کہ جب ہم 2047 ءمیں آزادی کے صد سالہ تقریب منائیں گے ، نئے جموں وکشمیر کو ہماری عظیم قوم کی ترقیاتی کہانی میں شراکت کے ساتھ ایک خاص مقام حاصل ہوگا۔اُنہوں نے کہا کہ مختلف شعبوں میں کی گئی اِصلاحات نے ایک بنیادی تبدیلی لائی ہے اور اِس کے فوائد یوٹی کے دُور دراز علاقوں تک بھی پہنچ رہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ”آزادی کا امرت مہااُتسو“تحریک آزادی کا جذبہ رکھتا ہے او رہمارے آزادی پسندوں کی قربانیوں کو یاد کرنا ہے جنہوں نے ہمیں مختلف چیلنجوں پر قابوپانے اور آج پوری دنیا میں ایک خاص مقام بنانے کی ترغیب دی ہے۔