جموںوکشمیر سیاحت محکمہ نے اَپنی تشہیری مہم کے ایک حصے کے طور پر آج سابرمتی ریور فرنٹ پر سائیکلنگ ایونٹ کا اہتمام کیا۔اِس موقعہ پر محکمہ سیاحت کے اَفسران جن میں جوائنٹ ڈائریکٹر سیاحت جموں ڈائریکٹر نتاشا کلسوترہ اور سی ای او پہلگام ڈیولپمنٹ اَتھارٹی مسرت ہاشم موجو دتھے ۔ مقامی ٹریول ٹریڈ برادری کے نمائندوں کے علاوہ مقامی لڑکوں نے سیاحتی تشہیری لباس پہنے شرکت کی۔اَفسران نے دیگر پہلوﺅں کے علاوہ شرکا¿کو نئی منزلوںکے علاوہ نئی فلم پالیسی بنانے کے بارے میں بھی جانکاری دی۔اُنہوں نے جموںوکشمیر میں کووِڈ کے بعد کے منظر نامے کو شیئر کیا اور سیاحتی شراکت دارو ں کی حفاظت کے لئے اِنتظامیہ کے مثبت اِقدامات کو اُجاگر کیا جن میں ٹیکہ کاری مہم او رصلاحیت بنانے کے اِقدمات شامل ہیں۔اُنہوں نے تمام متعلقہ معلومات فلم اِنڈسٹری کے نمائندوں کے ساتھ شیئر کئے تاکہ انہیںجموںوکشمیر میں آنے اور شوٹنگ کرنے کی ترغیب دی جا سکے۔اُنہوں نے انہیں سیاحتی مصنوعات او رآنے والے 75 فیسٹولوں کے بارے بارے میں بھی جانکاری دی جو جلد منعقد ہونے والے ہیں۔