ارومامشن کی عمل آوری سے جموںکشمیر میں کسانوں کی بہتری اور ان کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔ وزیر مملکت
مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ نے منگل کے روز وزیر مملکت برائے فشریز ، انمل ہسبنڈری اور ڈائرینگ پروشوتم ،روپالا کے ساتھ ملاقات کی جس دوران ڈاکٹر جتندر سنگھ نے انہیں جموں کشمیر کےلئے اروما ڈائری انٹرپرنیورشپ کی تجویز دی جس سے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔ ڈاکٹر جتندر سنگھ نے روپالا کو جانکاری دی کہ جموں کشمیر میں انمل ہسبنڈری اور ڈائری وسائل وافر دستیاب ہے جن کو ارومامشن کے تحت استعمال کیا جاسکتا ہے جو پہلے ہی جموں کشمیر میں لاگو ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اس سے مربوط اروما ڈیری انٹرپرنیورشپ ، کے استحکام اوربڑھاوا سے کسانوں کی طرز زندگی میں بہتری آنے کے ساتھ ساتھ ان کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔ ڈاکٹر جتندر نے کہا ارومامشن جسے ”لیوینڈر یا پرپل ریولیوشن“بھی کہا جاتا ہے جموں کشمیر سے ہی شروع کیا گیا ہے جس سے پہلے ہی یہاں کے کسانوں کی طرز زندگی بہتر ہوئی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ڈوڈہ ، کشتوار اور راجوری میں سی ایس آئی آر کا پہلے ہی متعارف کیا گیا ہے ۔ انہوںنے مزید کہا کہ مشن کا آغاز سی ایس آئی آر نے پی ایم نریندر مودی کے کسانوں کی معیشت کو بہتر بنانے کے وژن کے تحت کیا ہے ۔ اس میں پودے لگانے کا سامان مہیا کرنا ، کسانوں کو تربیت فراہم کرنا اور متعلقہ یونٹ فراہم نا اس سکیم کے تحت ہے ۔جس سے زمینداروں کو کافی فائدہ حاصل ہواہے ۔ انہوںنے کہا کہ لیونڈر نے اس کے علاوہ بہت سی بہتر دوائیاں جموںکشمیر میں متعارف کرائیں ہیں ۔