جموں وکشمیر کے لئے خصوصی عوامی رَسائی اقدام کے ایک حصے کے طور پر مرکزی وزیر مملکت بجلی و صنعت کرشن پال گرجر کا دو روزہ دورہ آج یہاں راجوری میں اِختتام پذیر ہوا۔دورے کے دوران وزیر موصوف نے بالخصوص جسمانی طورمخصوص اَفراد میں موٹر ٹرائی سائیکل تقسیم کئے اور چھوٹی کمرشل گاڑیوں کی چابیاں ” ایم یو ایم کے آئی این“ کے تحت چھ مستحقین کے حوالے کئے اور چار ایس ایم اے ایس فائدہ اُٹھانے والوں کے خط منظور کئے ۔ اُنہوں نے پنچایت سنگ پور نارین ویسٹ میں سیلف ہیلپ گروپ یعنی کٹنگ اینڈ ٹیلرنگ سینٹر کی رجسٹریشن میں بھی سہولیت فراہم کی۔ اِس موقعہ پرضلع ترقیاتی کمشنر راجوری راجیش کے شاون،ڈی آئی جی راجوری۔پونچھ رینج وِویک پوری،ایس ایس پی ، شیما کسبہ نبی،ایڈیشنل پرائیویٹ سیکرٹری وِکاس شکلا،ایم ڈی جے پی ڈی سی ایل گرمیت سنگھ،ایم ڈی ج جے کے پی ٹی سی ایل نصیب سنگھ، اے ڈی سی راجوری سچن دیو سنگھ،سی پی او محمد خورشید، ایس اِی پی ڈبلیو ڈی جاوید مقبول،ایس ای جل شکتی جے پی سنگھ،ایس اِی پی ڈی ڈی سندیپ سیٹھ،اے سی ڈی سشیل کھجوریہ،ڈی ایس اِی او بلال رشیدمیر کے علاوہ دیگر افسران موجود تھے۔اُنہوں نے مستحقین کے ساتھ اپنی بات چیت میںجسمانی طور خاص افراد کی ترقی اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے مرکزی حکومت کے مضبوط یقین کا اظہار کیا تاکہ وہ معاشرے میں باعزت زندگی گزار سکیں اور کہا کہ اس سمت میں متعدد اقدامات کئے جا رہے ہیں۔