ڈوڈہ میں سوموار کو شام دیر گئے سڑک کے ایک حادثے میں دو افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ اس حادثے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈوڈہ کے کھلانی نامی علاقے میں ایک گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر گہری کھائی میں جاگری ۔ گاڑی میں تین افراد سوار تھے جو حادثے میں شدید زخمی ہوئے اس دوران اگرچہ مقامی لوگوں اور پولیس نے فوری طور پر حرکت میں آکر زخمیوںکو ہسپتال پہنچایا تاہم ان میں دو کو ڈاکٹروں نے مردہ قراردیا۔ جبکہ ایک زخمی کی حالت نازک بنی ہوئی ہے جو ہسپتال میں زیر علاج ہے ۔ مہلوکین کی شناخت سلما بیگم اہلیہ شکیل احمد اور تنہا دختر شکیل احمد کے بطور ہوئی ہے جبکہ اس حادثے میں شکیل احمد ولد مختار احمدزخمی ہوا ہے ۔