ADVERTISEMENT
واشنگٹن، یکم دسمبر (یو این آئی/ اسپوتنک) امریکہ میں شکاگو کے الینوائے کے مضافاتی علاقے بفیلو گروو میں گھریلو جھگڑے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ مقامی پولیس نے ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔پولیس افسر کے مطابق ایک بالغ خاتون سے اطلاع ملنے کے بعد پولیس اہلکار اس کے گھر پہنچے ۔ پولیس افسران نے وہاں کے مکینوں کی جانب سے تسلی بخش جواب نہ ملنے پر پولیس زبردستی گھر میں داخل ہوئی اور گھر کے اندر سے پانچ افراد کو مردہ حالت میں پایا۔پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے لیا اور آس پاس کے لوگوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے ۔
ADVERTISEMENT