سرکار بھی عدالت کے سامنے اپنا موقف رکھے گی
سرینگر/حد بند ی کمیشن کو چلینج کرنے والی رٹ پٹیشن پر سپریم کورٹ میں بدھ کو شنوائی ہورہی ہے جس میں سرکار بھی اپنا موقف سامنے رکھے گی ۔ اس دوران سولسٹرجنرل بھی عدالت میں موجود رہےںگے۔سپریم کورٹ آ ف انڈیا نے حدبندی کے قیام کے خلا ف دائرکی گئی عرضی کی شنوائی تیس نومبر بروز بدھوار کو عمل میں لانے کافیصلہ کیاہے ۔سپریم کورٹ آف انڈیا کی تین رکنی بنچ نے دائرکی گئی عرضی پرشنوائی کافیصلہ کرلیاہے اور دائرکی گئی عرضی کی شنوائی صبح 11بجے ہوگی اور اس دوران وکیل صفائی کے علاوہ سولسٹرجنرل بھی عدالت میں موجود رہےں گے اور سرکار کے موقف کوسامنے رکھےںگے ۔واضح رہے کہ جموںو کشمیرکاخصوصی درجہ واپس لینے کے بعد مرکزی وزارت داخلہ نے جموں وکشمیرمیں حدبندی کمیشن کاقیام عمل میں لایاجس کے خلاف سپریم کورٹ آ ف انڈیا میں عرضی دائرکی گئی اور حدبندی کمیشن کے قیام کوغیرقانونی قرار دیاگیا ۔عرضی گزار کے مطابق جموں وکشمیرکا خصوصی درجہ واپس لینے کے بعد کئی عرضیاں عدالت عظمیٰ میں پیش کی گئیں جس میں مرکزی سرکار کے فیصلے کوچلینج کیاگیاہے اور عدالت عظمیٰ نے ابھی دفعہ 370کوہٹانے کے ضمن میں پیش کی گئی مخالف عرضیوں کی نہ توشنوائی کی او رنہ ہی ا س سلسلے میں کوئی فیصلہ صادر کیاہے جب عدالت عظمیٰ نے خصوصی درجے کی منسوخی کے خلاف دائرکی گئی عرضیوں کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں لیاتو حدبندی کمشن کاقیام عمل میںلانابھی غیرقانونی ہے اور کمیشن کی جانب سے جو سفارشات پیش کی گئی ہے انہیں بھی فی الحال کاالعدم قرار دیاجاناچاہئے ۔