ADVERTISEMENT
بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد قتل کیا تھا
اڑیسہ کی عدالت نے 8 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے جرم میں دو کو سزائے موت سنائی۔ اڈیشہ کے جگت سنگھ پور ضلع میں ایک فاسٹ ٹریک عدالت نے منگل کو ایک آٹھ سالہ بچی کی عصمت دری اور قتل کرنے کے الزام میں دو افراد کو موت کی سزا سنائی۔یہ واقعہ 2014 میں ترتول تھانہ علاقہ میں پیش آیا تھا۔لڑکی چاکلیٹ خریدنے کے بعد ایک دکان سے گھر واپس آرہی تھی کہ مبینہ طور پر چار افراد اسے ایک ویران جگہ پر لے گئے اور باری باری اس کی عصمت دری کی۔ استغاثہ کے مطابق، انہوں نے اس کے بعد اسے قتل کر دیا۔
ADVERTISEMENT