جموں کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ بدھ کوپولیس ہیڈ کوارٹر جموں میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی جس میں جموں زون کی سیکورٹی صورتحال جائزہ لیا۔ اجلاس میں اے ڈی جی پی جموں ش مکیش سنگھ ، ڈی آئی جی جے ایس کے اتول گوئل ، ایس ایس پی جموں ش چندن کوہلی ، اے آئی جی ٹیک ش راہول ملک ، ایس ایس پی پی سی آر ش حسیب مغل اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ .ڈی جی پی نے افسران کی دیگر افواج اور ایجنسیوں کے مشترکہ طور پر سیکورٹی چیلنجز کا کامیابی سے مقابلہ کرنے کی تعریف کی۔ ڈی جی پی نے افسران کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انٹیلی جنس اور سیکورٹی گرڈ کو مزید بڑھانے پر زور دیا تاکہ سرحد پار سے دراندازی کی جاری کوششوں اور ملک دشمن عناصر کی طرف سے ڈرون کی سرگرمیوں میں اضافے کے پیش نظر امن کے دشمن عناصر کو کوئی گنجائش نہ دی جائے