مرکزی وزیرقانون کرن رجیجو نے کہاہے کہ5 اگست 2019 کو تاریخ نے ایک اور موڑ لیا۔ مرکزی وزیرقانون نے اپنے لکھے ایک مضمون میں رائے ذنی کی ہے کہ ملک کے پہلے وزیراعظم نہرﺅ کی یکے بعددیگرے5غلطیوںکی وجہ سے7دہائیوں تک ہنگامہ خیزی رہی ۔انہوںنے لکھاکہ ایک آدمی کی غلطیوں کی وجہ سے سات دہائیوں اور نسلوں کے مواقع ضائع ہو گئے۔ تاہم، سات دہائیوں کے بعد،5 اگست 2019 کو تاریخ نے ایک اور موڑ لیا۔ مرکزی وزیرقانون کرن رجیجو نے کہاکہ1947 کے برعکس، انڈیا فرسٹ ہی وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعے تعمیر کئے جانے والے نئے ہندوستان کا واحد رہنما اصول تھا۔ اور اس طرح، وزیر اعظم مودی نے بالآخر 1947 کے بعد سے ہندوستان کی غلطیوں کے سلسلے کو ختم کر دیا،اور آرٹیکل 370 کو منسوخ کر دیا گیا۔انہوںنے مزیدکہاکہ ہندوستانی آئین کو جموں و کشمیر کے پورے سابقہ علاقے پر لاگو کیا گیا، لداخ کے لوگوں کو الگ یونین بنا کر انصاف فراہم کیا گیا۔ علاقہ اور مکمل انضمام اور شفایابی کا عمل صحیح معنوں میں شروع ہوا۔