لاکھوں روپے مالیت کا21کلو گرام کا ہیروئن ضبط
ڈرائیور گرفتارتحقیقات کا سلسلہ جاری مزید گرفتاریاں متوقع:مکیش سنگھ اے ڈی جی پی جموں
پولیس نے کشمیر سے پنجاب جا رہی ایک ٹرک کو ادھم پور کے مقام پر روک کر اسکی تلاشی لی ہے جس دوران پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات کو ضبط کیا ہے اور گاڑی کے ڈارئیور کو گرفتار کیا گیا ہے ۔پولیس نے اس سلسلے میں مزید کارروائی کرتے ہوئے تحقیقات شروع کی ہے ۔اطلاعات کے مطابق جموں و کشمیر کے ادھم پور میں جموں سری نگر قومی شاہراہ پر پولیس نے اتوار کو ایک ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لیا جب اس کی گاڑی سے 21 کلو گرام سے زیادہ وزن کی ہیروئن برآمد ہوئی۔ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی) مکیش سنگھ نے کہا، "چنانی میں ہائی وے پر زیرو پوائنٹ پر گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران، کشمیر سے آنے والے اور پنجاب کے نواں شہر کے کلوندر سنگھ کے ذریعے چلائے جانے والے ٹرک کو روکا گیا۔”انہوں نے مزید کہا کہ گاڑی کی تلاشی لینے پر ہیروئن کے 18 پیکٹ جن کا وزن تقریباً 21.5 کلوگرام تھا، قبضے میں لے لیا گیا۔افسر نے بتایا کہ ضبط شدہ ممنوعہ اشیاءکی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت کروڑوں روپے ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔پولیس نے مزید بتایا کہ وہ اس کیس کو ہر ایک زاویہ سے دیکھ رہی ہے کہ اس میں کس کس قسم کے لوگ ملوث ہو سکتے ہیں یہاں یہ بات قبل ذکر ہے جموں و کشمیر خاص کر وادی میں منشیات کے خلاف پولیس کی کارروائیاں تیز ہے جبکہ اس حوالے سے متعدد افراد کو سال رواں میں پی ایس اے کے تحت جیل بھیج دیا گیا ہے ۔