/پولیس شہداءکی یاد میں اور نوجوانوں کو منفی حرکات سے دور رکھنے کے لیے ان میں کھیلوں کو فروغ دینے کے اقدام کے طور پر، گاندربل پولیس نے قمریہ اسپورٹس اسٹیڈیم گاندربل میں ایک کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا۔ ٹورنامنٹ کا تھیم علاقے کے نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں شامل کرنا اور انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔ ٹورنامنٹ میں ضلع کے تمام علاقوں سے کرکٹ ٹیمیں بھرپور جذبے کے ساتھ حصہ لے رہی ہیں۔ اس ٹورنمنٹ مےں ضلع کی 100 سے زائد ٹیموں نے شرکت کی خواہش ظاہر کی تاہم 16 ٹیموں کو لکی ڈرا کے ذریعے شارٹ لسٹ کیا گیا۔قمریہ اسٹیڈیم میں آج ہونے والے افتتاحی میچ میں ایس ایس پی شری نکھل بورکر-آئی پی ایس نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ ہمارے ان گرے ہوئے ہیروز کی یاد میں کھیلا جا رہا ہے جنہوں نے امن برقرار رکھنے کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گاندربل پولیس نوجوانوں کی ترقی کے لیے پرعزم ہے اور انہیں کھیلوں میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرتی ہے۔