من پسند حد بندی کرککے اسمبلی نشستوں کو تہس نہس کیا گیا ، سیتوں کی ہیر ا پھیر ی کرکے علاقائی توازن بگاڑا گیا /عمر عبداللہ
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے جمعرات کے روز کہا کہ جموں وکشمیر کا وجود قائم و دائم رکھنے اور یہاں کے لوگوں کو عزت ووقار کے ساتھ زندگی گزارنے کے لئے ضروری ہے کہ ہم دشمن کی چالوں کو سمجھی اور ان کا قابلہ مل جل کریں۔ انہوں نے کہاکہ حالیہ ایام میں انتخابی نتائج پر اثر انداز ہونے کے لئے بہت سارے اقدامات کئے گئے۔ ان باتوں کا اظہا رموصوف نے سری نگر میںپارٹی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاکہ ضلع کپوارہ نیشنل کانفرنس کا قلعہ رہا ہے اور حلقہ انتخاب کپوارہ کو ضلع میں مرکزیت کی حیثیت حاصل ہے اور اس نشست میں پارٹی کو مضبوط سے مضبوط تر کرنا ہماری ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سامنے ایک بہت بڑا چیلنج اور اس چیلنج میں کامیابی کیلئے ضلع کپوارہ اور حلقہ انتخاب کپوارہ کے لوگوں کو اپنا رول نبھانے کیلئے تیار کرنا انتہائی ضروری ہے۔ ہماری اس تاریخی ریاست کو جن چیلنجوںکا سامنا ہے اُن کا گھر میں بیٹھے بیٹھے مقابلہ نہیں کیا جاسکتا، لوگوںکو گھروں سے باہر نکل کر ووٹر فہرستوں میں نام درج کرنے کیلئے قائل کرنا اور الیکشن کے روز انہیں جوق در جوق اپنی حق رائے دہی کے استعمال کیلئے تیار کرنا ہر ایک ورکر کی ذمہ داری بنتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر اور یہاں کے عوام کے مفادات کے دشمن عیار، شاطر اور ہوشیار ہیں اور ان کا مقابلہ کرنے کیلئے لوگوںکر ہر ایک حربے اور سازش کو سمجھنا ہوگا۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ جموںوکشمیر کا وجود قائم و دائم رکھنے اور یہاں کے لوگوں کو عزت و وقار کیساتھ زندگی گزارنے کیلئے ضروری ہے کہ ہم دشمن کی چالوں کو سمجھیں اور ان کا مقابلہ مل جل کر کریں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ ایام میں انتخابی نتائج پر اثر انداز ہونے کیلئے بہت سارے اقدامات کئے گئے، جن کا مقصد نیشنل کانفرنس کو کمزور کرنا تھا۔ من پسند حدبندی کرکے اسمبلی نشستوں کو تہس نہس کیاگیا، سیٹوں کی ہیرا پھیری کرکے علاقائی توازن بگاڑا گیااور اب غیر مقامی باشندوں کو ووٹر فہرستوں میں شامل کرنے کیلئے پَر تولے جارہے ہیں۔ عمر عبداللہ نے پارٹی سے وابستہ لیڈران ، عہدیداران اور کارکنان پر زور دیا کہ موجودہ صورتحال میں ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم نہ صرف اپنے حلقہ انتخابوں بلکہ دوسری نشستوں میں بھی پارٹی کی مضبوطی کیلئے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کیساتھ تال میل رکھنا انتہائی ضروری ہے کیونکہ لوگ ہی اصل جج ہوتے ہیں۔ عمر عبداللہ نے نیشنل کانفرنس کے بنیادی اصول ”سرداری عوام کا حق ہے اور عوام ہی طاقت کا سرچشمہ ہے “ دہراتے ہوئے کہا کہ ہماری جماعت کا ہر ایک فیصلہ اور اقدام جموں وکشمیر کے عوام کے جذبات، احساسات، اُمنگوں اور مطالبوں کے عین مطابق ہوتا ہے اور یہ جماعت مستقبل میں بھی اپنے اس سنہرے اصول پر قائم و دائم رہے گی۔