لاش کو باز یاب کرنے کی خاطر آپریشن جاری
شمالی کشمیر کے سوپور علاقے میں نہانے کے دوران ایک کمسن لڑکا غرقہ آب ہوا جس کو تلاش کرنے کی خاطر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق ہردہ شیوا سوپور میں اتوار کے روز اُس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب گرمی سے بچنے کی خاطر ایک کمسن لڑکے نے نالہ میں چھلانگ لگائی تاہم پانی کے تیز لہروں اُس کو اپنے ساتھ بہا کر لیا۔ نمائندے نے بتایا کہ علاقے میں خبر پھیلتے ہی مقامی لوگوں نے کمسن لڑکے کو پانی سے باہر نکالنے کی خاطر ریسکیو آپریشن شروع کیا تاہم آخری اطلاعات ملنے تک اُس کا کئی پر اتہ پتہ نہیں چل سکا۔














