Daily Aftab
20 اگست ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 4555 افراد کورونا سے شفایاب

by Online Desk
18 ستمبر 2022
A A
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

نئی دہلی، 18 ستمبر (یو این آئی) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 4555 لوگ کورونا سے صحت یاب ہوئے، جس سے ان کی کل تعداد بڑھ کر 43957929 ہو گئی ہے۔ ملک میں صحت یابی کی شرح 98.71 فیصد ہے۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے اتوار کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 216.56 ویکسین دی گئی ہیں۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وبا انفیکشن کے 5664 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد 44534188 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں اس وبا سے مزید 14 مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 528337 ہو گئی ہے۔وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وبا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 1074 بڑھ کر 47922 ہوگئی۔ فعال کیسز کی شرح 0.11 فیصد، انفیکشن کی یومیہ شرح 1.96 فیصد اور شرح اموات 1.19 فیصد پر برقرار ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 289288 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ جس کے بعد ٹیسٹوں کی کل تعداد 89.15 کروڑ ہو گئی ہے۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 14 ریاستوں، ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے میں ایکٹیو کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور دوسری ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس کے کیسز میں کمی آئی ہے۔کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہاں کورونا وائرس کے انفیکشن کے 944 نئے کیسز سامنے آنے سے یہ تعداد بڑھ کر 15239 ہو گئی ہے اور کورونا وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 6697815 ہو گئی ہے۔ اس عرصے میں ایک اور مریض کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 70990 تک پہنچ گئی ہے۔جبکہ اسی دوران مہاراشٹر میں کورونا کے 161 کیسز کم ہونے سے ان کی کل تعداد کم ہو کر 4562 ہو گئی ہے اور اس بیماری سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 7962071 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اس جان لیوا وائرس کے انفیکشن سے تین مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 148307 ہو گئی ہے۔دریں اثنا، تمل ناڈو میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا انفیکشن کے 45 کیسز میں اضافے کی وجہ سے فعال کیسز کی کل تعداد بڑھ کر 4865 ہو گئی ہے اور اس بیماری سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3533417 ہو گئی ہے۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 38040 پر مستحکم ہے۔مغربی بنگال میں 97 ایکٹو کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد 2205 ہو گئی ہے اور اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 2087097 ہو گئی ہے۔ اموات کا اعدادوشمار 21488 ہو گیا ہے۔کرناٹک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 117 کورونا ایکٹیو کیسز میں اضافے کی وجہ سے ان کی تعداد بڑھ کر 3735 ہو گئی ہے اور اب تک 4017148 افراد اس وبا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ ریاست میں مہلک وائرس سے ایک اور مریض کی موت کے ساتھ ہی اموات کا اعدادوشمار بڑھ کر 40274 ہو گیا ہے۔دارالحکومت میں کورونا انفیکشن کے 36 ایکٹو کیسز میں کمی کے بعد ان کی کل تعداد 516 رہ گئی ہے۔ دہلی میں اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 1975343 اورہلاکتوں کی26498 ہو گئی ہے۔اس کے علاوہ گجرات میں 28 کورونا ایکٹیو کیسز بڑھے ہیں جس سے ایکٹو کیسز کی تعداد 1238 ہو گئی ہے۔ اس دوران 162 افراد کی صحت یابی کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 1261048 ہو گئی ہے۔ ریاست میں ایک اور مریض کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 11027 تک پہنچ گئی ہے۔راجستھان میں بھی کورونا کے 86 کیسز کم ہونے سے ان کی تعداد کم ہو کر 1231 اور اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 1301324 ہو گئی ہے۔ ریاست میں ایک اور مریض کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 9633 ہو گئی ہے۔مرکز کے زیر انتظام علاقے پڈوچیری میں 28 کورونا ایکٹیو کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد 491 ہو گئی ہے اور اب تک 171356 لوگ اس وبا سے صحت یاب ہو چکے ہیں، اموات کی تعداد 1970 پر مستحکم ہے۔میزورم میں کورونا کے 44 کیسز کم ہونے سے ان کی تعداد 242 پر آ گئی ہے اور اب تک 237079 لوگ اس وبا سے آزاد ہو چکے ہیں۔ یہاں اموات کی تعداد 722 تک پہنچ گئی ہے۔سکم میں 24 فعال معاملات کے اضافے کے ساتھ ان کی تعداد بڑھ کر 104 ہو گئی ہے۔ اس وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 43430 ہو گئی ہے، جبکہ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 495 پر مستحکم ہے۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
طاقت کا کوئی عدم توازن پیدا نہیں ہونے دیا جائے گا

وزیر خارجہ جے شنکر یو این جی اے اجلاس میں ہندوستانی وفد کی قیادت کریں گے

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

دنیا بھرمیں کورونا متاثرین کی تعداد 42.18 کروڑ سے تجاوز
قومی

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 4555 افراد کورونا سے شفایاب

18 ستمبر 2022
مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
غیر باسمتی سفید چاول کی برآمد پر پابندی عائد
تازہ ترین خبریں

چاول کی برآمد پر پابندیوں کو کم کرنے کا ارادہ

18 جولائی 2024
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d