موسم سرما میں مزید کامیابیاں حاصل کرینگے، کچھ طاقت ور ہتھیار مل چکے ہیں: زیلنسکی
کیف: ۳۱ ستمبر (ایجنسیز) یوکرین نے کہا ہے کہ اس کا مقصد ملک کے شمال مشرق میں روسی افواج کو پیچھے دھکیلنے کے بعد اپنے تمام علاقے کو آزاد کرانا ہے۔ یوکرین نے مغرب سے مطالبہ کیا ہے کہ حملے جاری رکھنے کیلئے اسلحہ کی فراہمی تیز کرے۔ یوکرین کے شمال مشرقی حصے میں روسی افواج کی جانب سے اہم علاقے کو چھوڑنا جنگ کے بعد سے روس کی بدترین شکست کی نشاندہی کرتا ہے۔ یوکرین کی فوج نے متعدد علاقے روسی فوج سے دوبارہ حاصل کر لیے ہیں۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے جنوب مشرقی حصے میں روسی فوج پر حملوں کو چھ ماہ کی جانب میں ایک اہم کامیابی قرار دیا اور کہا کہ موسم سرما میں مزید کامیابیاں حاصل کریں گے کیونکہ کیئف کو طاقت ور ہتھیار مل چکے ہیں۔ دوسری جانب روس نے کہا ہے کہ اس نے یوکرین کی فوج پر حملے تیز کر دیے ہیں۔