جموں وکشمیر میں بدھ کے روز مزید 739افراد کی رپورٹ مثبت آئی،جس یں جمو ں صوبے سے 196اور کشیر میں 543افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی۔ کورونا کے یومیہ معاملات میں بڑھتوری کے باعث لوگوں میں فکر وتشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔جموں وکشمیر یوٹی میں بدھ کے روز 739افراد میں کورونا کی تشخیص پائی گئی۔ اعدادوشمار کے مطابق سری نگر ضلع میں سب سے زیادہ 235افراد میں کورونا وائر س پایا گیا، بارہ مولہ میں 165، بڈگام ضلع میں 57،پلوامہ میں تین،کپواڑہ میں 28، اننت ناگ میں 21، بانڈی پورہ میں سوالہ۔گاندربل پانچ ، کولگام گیارہ اور شوپیاں میں دو کی رپورٹ بدھ کے روز پازٹیو آئی۔ جموں ضلع میں 129،اُدھم پورہ میں گیارہ،راجوری میں تیرہ، ڈوڈہ میں چھ، کٹھوعہ میں چھ، سانبہ میں نو، کشتواڑہ میں بارہ، پونچھ میں چاراور رام بن میں چھ افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی ہے۔ دریں اثنا کورونا کے یومیہ کیسز میں لگاتار تیزی کے باعث لوگوں میں فکر وتشویش کی لہردوڑ گئی ہے۔ طبی ماہرین نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ماسک کا استعمال کریں۔ انہوں نے بتایا کہ وائرس کے پھیلاو کو روکنے کی خاطر سبھی رہنما اصولوں پر عملدرآمد ناگزیر ہے۔ ڈاکٹروں نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بھیڑ بھاڑ والی جگہوں پر جاے سے گریز کریں۔