اونتی پورہ میں ہفتہ کے سی آر پی ایف کی ایک گاڑی حادثے کی شکار ہوئی جس میں سوار قریب 7اہلکار زخمی ہوئے ہیں جن کو فوری طور پر ہسپتال پہنچیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔ اطلاعات کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ علاقے میں گوری پورہ کراسنگ کے نزدیک ہفتے کے روز سڑک حادثے میں کم سے کم سات سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہوگئے۔ذرائع نے بتایا کہ اونتی پورہ میں گوری پورہ کراسنگ کے نزدیک سرینگر- جموں شاہراہ پر ہفتے کے روز سی آر پی ایف کی 130 بٹالین کی ایک اور ایک ٹرک زیر نمبرJK02V – 6165 کے درمیان ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں کم سے کم سات اہلکار زخمی ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ زخمی اہلکاروں کو علاج و معالجے کے لئے پرائمری ہیلتھ سینٹر اونتی پورہ پہنچایا گیا جہاں دو زخمیوں کو ڈاکٹروں نے سرینگر ریفر کیا۔