وائس چیئرپرسن ضلع ترقیاتی کونسل(ڈی ڈی سی) کپواڑہ حاجی فاروق احمد میر نے آج راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی اور اُنہوں نے لیفٹیننٹ گورنر سے ضلع کپواڑہ کے مختلف ترقیاتی امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ وائس چیئرپرسن نے لیفٹیننٹ گورنر کو ایک تفصیلی میمورنڈم پیش کیا جس میں انہیں ضلع کپواڑہ کے مسائل اور مطالبات سے آگاہ کرنے اورلولاب علاقے کے ترقیاتی خدشات کو اُجاگر کیا گیا۔ اُنہوں نے علاقے کے مختلف سرکاری اِداروں میںمزید عملے کی تعیناتی، علامہ انور شاہ سٹیڈیم کولگام کی تکمیل میں تیزی لانے، چیک وارنو اور کروسان لولاب میں فائر سٹیشن کی منظوری اور لولاب میں علیٰحدہ گرڈ سٹیشن کی تعمیر سمیت دیگر اہم ترقیاتی اور اِنتظامی کاموں پر روشنی ڈالی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے نائب چیئرپرسن بغور سنا اور کہا کہ جموں وکشمیر یوٹی اِنتظامیہ نے اپنے دُور دراز علاقوں پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے یوٹی کے تمام خطوں کی مساوی ترقی کی سہولیت کے لئے بہت سے نئے اِقدامات نافذ کئے ہیں۔ اُنہوں نے انہیںترجیحی بنیادوں پر تمام حقیقی مطالبات کے مناسب ازالے کی یقین دہانی کی اور ان پر زور دیا کہ وہ عوامی فلاح و بہبود کی اَپنی کوششیں جاری رکھیں۔