منشیات کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے بڈگام پولیس نے تین منشیات فروشوںکو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے بھاری مقدار میںممنوعہ مادہ برآمد کرکے ضبط کی ۔ پولیس اسٹیشن بڈگام نے شولی پورہ بڈگام علاقے میں ایس ایچ او کی سربراہی میںناکہ چیکنگ کے دوران ایک ٹاٹا لوڈ کیریئر گاڑی زیر نمبر JK05J-7919 جس میں تین افراد سورا تھے کو روکنے کا اشارہ کیا، انہوں نے بھاگنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے ان کوپکڑنے میں کامیاب ہوئے اور تلاشی شروع کی ۔ دوران تلاشی متذکرہ گاڑی سے ایک ترمیم شدہ چیمبر ملا جو گاڑی کے بیس بنایا گیا ہیں وہاں سے تلاشی کے دوران 103 کلو گرام خشخاش پوست بر آمد کیا ۔ ان تینوں منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیاجہاں پر وہ حراست میں ہے۔ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن بڈگام میں ایف ائی آر زیر نمبر 241/2021کو متعلقہ دفعات کے تحت اندراج کر کے مزید تفتیش شروع کی ۔ اس طرح سے بانڈی پورہ میں ،ایس ڈی پی او سنمبل سریندر موہن( جے کے پی ایس) کی نگرانی میں پولیس اسٹیشن سنمبل کی پولیس پارٹی نے شلواٹ میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک شخص کو پکڑ لیا، جس کی شناخت پرویز احمد ملہ ولد غلام رسول ملہ ساکن رکھی شلوت سنمبل کے نام سے ہوئی۔ دوران چیکنگ ، افسران نے اس کے قبضے سے 24 گرام چرس برآمدلیا۔ اسے گرفتار کر کے پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست میں ہے۔اس کے مطابق متعلقہ پولیس اسٹیشن میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کیا گیا ہیں اور اس سلسلے میں مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کی جانب سے کاروائی جاری رہے گی اور کمیٹی ممبران سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات کے متعلق کوئی بھی جانکاری پولیس کو فراہم کریں تاکہ ان کے خلاف موثر کاروائی کی جائےگی اور معاشرے کو منشیات سے پاک و صا ف رکھا جائےگا۔