آزادی کا امرت موہتسو جو ملک بھر میں جاری تقریبات کے ایک حصے کے طور پر ، ڈگری کالج بوائز اننت ناگ میں رینج لیول والی بال ٹورنامنٹ کے اختتامی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔پولیس کی طرف سے نوجوانوں میں کھیلوں کے جذبے کو فروغ دینے اور پولیس اور عع ام کے تعلقات قائم کرنے کے علاوہ نوجوانوں کی دوستانہ پولیسنگ کو آگے بڑھانے کے لیے پولیس نے سیویک ایکشن پروگرام کے تحت اننت ناگ میں والی بال ٹورنامنٹ 2021 کا انعقاد کیا۔ ڈگری کالج بوائز اننت ناگ میں فائنل میچ اننت ناگ اور پلوامہ کے درمیان کھیلا گیا جس میں اننت ناگ کی تیم نے2-1 سے فاتح بن کر ٹورنا منٹ اپنے نام کر لی۔ ڈی آئی جی جنوبی کشمیر رینج جناب عبدالجبار-آئی پی ایس نے جیتنے والی ٹیم کے ساتھ ساتھ رن اپ ٹیم کو ٹرافیوں اور نقد انعامات سے نوازا۔ ٹورنامنٹ میں شریک تمام ٹیموں کو والی بال کٹس بھی تحفے میں دی گئیں۔ تماشائیوں کی ایک اچھی تعداد نے تقریب کو دیکھا اور اس تقریب کے انعقاد کے لیے جموں و کشمیر پولیس کی کوششوں کو سراہا۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی ایس کے آر اننت ناگ نے شرکاءکے کھیلوں کے جذبے کو سراہا اور یقین دلایا کہ جموں و کشمیر پولیس نوجوانوں کو کھیلوں کے مواقع فراہم کرتی رہے گی۔