ایئر انڈیا کی پرواز منگل کی دوپہر سری نگر ائرپورٹ پر اُتری
آج سے حج پروازیں،ایگزیکٹیو آفیسر جموں وکشمیر حج کمیٹی
سری نگر/حالیہ سنگین سرحدی صورتحال کی وجہ سے کئی دنوں تک معطل رہنے کے بعد سری نگر بین الااقوامی ہوائی اڈے پر فلائٹ آپریشن منگل کو دوبارہ شروع ہوا،۔ایک اہلکار نے جے کے این ایس خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ کئی دنوں کی معطلی کے بعد آج یعنی 13مئی کو سرکاری طور پر آپریشن دوبارہ شروع ہو گیا۔اہلکار نے بتایاکہ دہلی سے ایئر انڈیا کی پرواز منگل کو دوپہر12بجکر49منٹ پر سری نگر ہوائی اڈے پر اتری۔ حکام نے اعلان کیا تھا کہ سری نگر سمیت 32 ہوائی اڈوں پر پروازیں جلد ہی دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔یادرہے جموں وکشمیر حج کمیٹی کے ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹرشجاعت احمدقریشی نے پیرکے روز کہاتھاکہ سری نگرہوائی اڈے سے14مئی کو حج پروازیں شروع ہونگی ،اور ابتدائی 2دنوں کے دوران عازمین حج کی تین پروازیں روانہ ہوجائیں گی ۔














