لوگوں کو شدیدمشکلات کا سامنا ، متعلقہ حکام سے اپیل
سرینگر////پہلگام کی آبادی نے پینے کے صاف پانی کی قلت پر سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے آبادی کو فوری طور پر پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق پہلگام میں لوگوں نے محکمہ پی ایچ ای کے خلاف سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاحتی مقام پہلگام کی آبادی پینے کے صاف پانی سے محروم ہے جبکہ علاقے میںلوگ ندی نالوں کا پانی استعمال کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ لوگوںنے اس ضمن میں محکمہ کے خلاف سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اہم مسئلے کی طرف متعلقہ ملازمین کی توجہ بار بار کرائی گئی لیکن انہوںنے عملی طور پر کوئی اقدام نہیں اُٹھایا۔ لوگوںکے مطابق پینے کے پانی کی قلت کے سبب لوگ سخت پریشان ہے ۔ انہوںنے اس معاملے میں متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ پہلگام کی آبادی کےلئے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کےلئے اقدامات اُٹھائیں۔ وی او آئی نمائندے امان ملک کے مطابق پہلگام میں گزشتہ روز لوگوںنے محکمہ پی ایچ ای کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا اورمطالبہ کیا تھا کہ پانی کی فراہمی کویقینی بنائیں تاہم ابھی تک اس معاملے کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔