شمالی کشمیر کے قصبہ لولاب میں گذشتہ شب ایک تیز رفتار سکوٹی نے 55سالہ راہگیر کو ٹکر مار دی ہے جس کی وجہ سے مزکورہ شخص لقمہ اجل بن گیا ہے پولیس نے اس حوالے سے ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔اطلاعات کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے لولاب کے درد پورہ علاقے میں منگل کی شب قریب ساڑھے نو بجے ایک تیز رفتار سکوٹی نے ایک راہگیر کو اس وقت زورد دار ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا جب وہ ایک کراسنگ پار کر رہا تھا۔انہوں نے بتایا کہ زخمی شہری کو فوری طور سب ضلع ہسپتال سوگام پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کو نازک حالت کے پیش نظر شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ ا?ف میڈیکل سائنسز (سکمز) صورہ ریفر کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا۔متوفی کی شناخت ولی محمد نجار ولد عبدالعزیز نجار ساکن درد پورہ لولاب کے بطور ہوئی ہے۔دریں اثنا ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ضمن میں ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔