لوگوں کا عبور و مرور دشوار، لوگوں نے کی اعلیٰ حکام سے اپیل
سرینگر // جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے لڑی پہلگام کی سڑک انتہائی خستہ ہونے کے نتیجے میں اس سڑک پر لوگوں کا عبور ومرور دشوار بن گیا ہے جبکہ مقامی لوگوں کی جانب سے اس ضمن میں متعلقہ حکام سے بار بار گزارش کرنے کے بعد بھی سڑک کی مرمت کا کام ہاتھ میں نہیں لیا جارہا ہے۔ وائس آف انڈیا کے مطابق لڑی پہلگام کی اندرونی سڑک انتہائی خستہ ہوچکی ہے۔ سڑک پر جگہ جگہ بڑے گڑھے بن چکے ہیں جبکہ اوبڑ کھابڑ سڑک پر چلنا لوگوں کا عبور و مروردشوار بن گیا ہے۔ مقامی لوگوں نے وی او آئی نمائندے امان ملک کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سڑک کی مرمت کے سلسلے میں اگرچہ متعلقہ محکمہ کے ذمہ داروں سے کئی باربات کی اور انہیں سڑک کی مرمت کےلئے بار بار گزارش کی