گزشتہ تین دنوں میں لاکھوں سیلانیوںنے باغ کی سیر کی ، سڑکوں پر گاڑیاں قطار در قطار
سرینگر/عید الفطر کے چوتھے روز اور بیساکھی کے پیش نظر پائین شہر کے رعناواری علاقے میں قائم بادام واری میں لوگوں کا اژدھام اُمڑ آیا ہے جبکہ گزشتہ تین دنوں سے گاڑیاں قطار در قطار گاڑیوں میں مقامی اور غیر مقامی سیلانی اور سیاح تواریخی بادام واری کی سیر کےلئے آتے ہیں ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق پائین شہر کے رعناواری علاقے میں واقع تاریخی بادم واری میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور عید الفطر کے چوتھے روز اور بیساکھی کے دن بادام واری میں سیلانیوں کا اژدھام اُمڑ کر آیا ہے جس کی وجہ سے علاقے میں ٹریفک کا بدترین جام بھی لگا ۔ تاریخی ہاری پربت قلعے کے دامن میں واقع بادام واری میں لگے بادام کے درختوں پر پھوٹے شگوفوں سے ہر سو جنت کا سماں بندھ گیا ہے جس سے لطف اندوز ہونے کے لئے بڑی تعداد میں مقامی و غیر مقامی سیلانیوں کا تانتا بندھنے لگا ہے