پولیس نے سات افراد کو گرفتارکرکے تحقیقات شروع کردی
سرینگر/بی جے پی کے ضلع صدر کو مبینہ طور پر بندوق کی نوک پر اغواکرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے پولیس نے اس سلسلے میں سات افراد کی گرفتاری عمل میں لائی ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ جموں میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ضلع صدرورندرشرما کومبینہ طور پر بندوق کی نوک پر اغو اکرنے کی کوشش کی گئی۔پولیس نے معاملے کاسنجیدہ نوٹس لیااور فوری طور پرکارروائی عمل میں لاتے ہوئے اغوا کاری کی اس کارروائی میںمبینہ طور پر ملوث سات افرادکو گرفتار کر کے معاملے کی تحقیقات شرو ع کردی ہے ۔ ادھرفوری طور رپر یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ اغواری کی کوشش کا مقصد کیا تھا اور ان افراد کا تعلق کس جماعت سے تھا یا پھر یہ کوئی ذاتی رنجش کا معاملہ ہے البتہ پولیس اس معاملے کی چھان بین کررہی ہے ۔