لواحقین کی جانب سے عرضی پر عدالت عالیہ نے فیصلہ صادر کیا
سرینگر/جموں کشمیر لداخ ہائی کورٹ نے ایڈوکیٹ بابر قادری کی ہلاکت سے متعلق کیس کو جموں منتقل کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ جموں وکشمیر پولیس نے وکیل کی ہلاکت کے سلسلے میں پانچ افرادکوملوث قراردے کران کے خلاف عدالت میں پہلے ہی چارج شیٹ بھی پیش کیاہے۔جموںو کشمیر لداخ ہائی کورٹ کی جانب سے وادی کے معروف قانون دان ایڈوکیٹ بابرقادری کی ہلاکت کی تحقیقات کوجموں این آئی اے کورٹ منتقل کرنے کی ہدایت کی ۔بابرقادری کے لواحقین نے عدالت میںعرضی دائر کی کہ انہیںہراساں اور پریشان کیاجارہاہے لہذا کیس کوجموں منتقل کیاجائے۔ عدالت نے لواحقین کی درخواست کومنظور کرتے ہوئے مزیدشنوائی کے لئے کیس جموں این آئی اے کورٹ منتقل کرنے کے احکامات صادرکئے ۔واضح رہے کہ جموںو کشمیر پولیس نے بیس ستمبر 2020کونامعلوم مسلح افراد کی جانب سے ایڈوکیٹ بابرقادری کوقتل کرنے کے الزام میں پانچ افراد کے خلاف عدالت میں چارج شیٹ بھی پیش کیاہے ،جبکہ معروف قانون دان کی ہلاکت میںاین آئی اے اور جموںو کشمیر پولیس نے وادی کشمیرمیں کئی وکلاءکے گھروں پربھی چھاپے ڈالے تھے ۔