صحت خدمات کا جائزہ لیا، اِنسٹی چیوٹ کے مختلف یونٹوں کا معائینہ کیا اور شراکت داروں کے ساتھ بات چیت کی
سیکرٹری صحت و طبی تعلیم ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ نے آج رات گئے گورنمنٹ لل دیدد ہسپتال سری نگر کا اچانک دورہ کیا اور اِنسٹی چیوٹ کے مختلف یونٹوں کا معائینہ کرنے کے علاوہ صحت خدمات کا جائزہ لیا۔سیکرٹری صحت و طبی تعلیم نے کیجولٹی وارڈ کا دورہ کیا اور مریضوں کی دیکھ ریکھ اور اُن کی آمد، انتظام، مریضوں کو دی جانے والی مختلف صحت سہولیات، حفاظتی انتظامات اور دیگر متعلقہ پہلوو¿ں کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے ہسپتال کے کینٹین کا بھی معائینہ کیا اور مریضوں کے تیمارداروں سے بات چیت کی اور دستیاب سہولیات کے بارے میں ان سے رائے لی۔ڈاکٹر سیّدعابد رشید شاہ نے ڈاکٹروں کے کمروں،سینٹری سیکشن کا بھی معائینہ کیا اور اسٹیبلشمنٹ میں صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنے کے لئے سخت ہدایات جاری کیں۔ اُنہوں نے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں سے بات چیت کی اور وارڈوں میں داخل مختلف مریضوں کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔اُنہوں نے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس پر زور دیا کہ وہ مریضوں کی بہترین نگہداشت کو یقینی بنانے کے لئے انتہائی لگن اور تندہی کے ساتھ کام کریں۔اُنہوں نے میڈیکل اور پیرا میڈیکل سٹاف کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ ہسپتال میں آنے والے لوگوں کو شفقت اورہمدردی کے ساتھ صحت کی بہتر خدمات اور سہولیات فراہم کریں۔ڈاکٹر عابد رشید نے اس بات پر زور دیا کہ صحت شعبہ حکومت کی اوّلین ترجیحات میں شامل ہے اور عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی کے لئے متعدد اِختراعی اَقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں۔سیکرٹری صحت وطبی تعلیم نے ہسپتال کو درپیش متعدد مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔اُنہوںنے آر اینڈ بی افسروں کو ہسپتال میں جاری کاموں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت دی۔اِس موقعہ پرپرنسپل جی ایم سی ڈاکٹر تنویر مسعود، میڈیکل سپراِنٹنڈنٹ لل دید ہسپتال ڈاکٹر مظفر جان، ڈی ایم ایس ڈاکٹر میمونہ گل، ایچ او یو سیّد معصومہ رضوی اور متعلقہ فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔