احاطے میں واٹر پروف ٹینٹ نصب کرنے اور گرمی کا انتظام رکھنے
اورشب معراج کے سلسلے میں ذائرین کےلئے بہتر انتظامات کرنے کی ہدیت
سرینگر/درگاہ حضرتبل میں شب معراج کے سلسلے میں تقریبات کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کی غرض سے ڈویژنل کمشنر کشمیر نے افسران کے ہمراہ آستان عالیہ کا دورہ کیا ۔ ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر سرینگر ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ ، ڈاکٹر اویس احمد ایس ایم سی کمشنر ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر کے علاوہ پولیس اور سیول انتظامیہ کے دیگر افسران بھی تھے ۔ اس موقعے پر صوبائی کمشنر ے متعلقہ افسران کو متعدد ہدایات جاری کیں کہ وہ عقیدت مندوں کے لیے بہتر انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔انہیں بتایا گیا کہ بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ محکمے کی جانب سے تمام اقدامات کیے گئے ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا کہ بجلی کی فراہمی کے لیے ڈی جی سیٹ کے علاوہ دو سروس لائنیں بھی منسلک کی گئی ہیں۔درگاہ حضرتبل کے امام کی درخواست پر، ڈی آئی وی کام نے ایس ایس پی ٹریفک کو ہدایت کی کہ خصوصی موقع پر آستان کے شمالی جانب گاڑیوں کی پارکنگ کی اجازت نہ دی جائے کیونکہ اس سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو بڑی تعداد میں آستان پر حاضری کے لیے آتے ہیں۔ڈویژنل کمشنر بدھوری نے وقف بورڈ کو ہدایت دی کہ وہ حضرت بل کے احاطے میں صرف واٹر پروف ٹینٹ نصب کریں اور خیموں کے اندر ہیٹنگ کا انتظام کریں۔انہوںنے عوامی سہولیات کو فعال بنانے اور ارد گرد کے علاقے کی صفائی ستھرائی کی ہدایت کی۔اس دوران متعلقہ افسران کو ہدیت دی گئی کہ ٹریفک کے ہجوم کو کم کرنے کےلئے درگاہ حضرتبل کے تمام روٹوں پر سمارٹ بستیں چلائیں تاکہ عام لوگوں کو کوئی پریشانہ نہ ہو۔ اس موقعے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بدھوری نے اس بات کا اعادہ کیا کہ انتظامات ماضی کے مقابلے بہترین ہوں گے۔