Daily Aftab
14 نومبر ,2025
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

ٹیکس چوری کے خلاف مہم تیز کر دی گئی

by Online Desk
24 دسمبر 2023
A A
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

جموں وکشمیر سٹیٹ ٹیکسز محکمہ نے خصوصی چیکنگ سکارڑ تشکیل دئے
سرینگر/جموں و کشمیر اسٹیٹ ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے ٹیکس چوری کی حوصلہ شکنی کرنے اور گڈز اینڈ سروس ٹیکس، سٹیمپس ایکٹ اور کے مینڈیٹ کے اندر ٹیکس چوری کو روکنے کے لیے دن کے کسی بھی وقت اپنے دائرہ کار میں تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے سینئر افسران کی سربراہی میں فلائنگ اسکواڈ تشکیل دیے۔ کمشنر اسٹیٹ ٹیکس، ڈاکٹر رشمی سنگھ، آئی اے ایس کے جاری کردہ ایک حکم کے مطابق، آٹھ فلائنگ اسکواڈز ( جموں و کشمیر دونوں صوبوں کیلئے) جن کی سربراہی محکمہ کے سینئر افسران کرتے ہیں، جاری انفورسمنٹ مہم کی نگرانی کے لیے تشکیل دی گئی ۔اسکواڈز کو زمینی سطح پر محکمہ کے کام کاج کی نگرانی کے لیے مارکیٹ کا معائنہ کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔محکمہ نے ایک خصوصی انفورسمنٹ مہم کے دوران گزشتہ 10 دنوں میں سامان کی نقل و حمل کے لیے ضروری دستاویزات نہ رکھنے پر گاڑیوں پر 60 لاکھ روپے سے زیادہ کا جرمانہ عائد کیا ہے۔عہدیداروں نے بتایا کہ محکمہسٹیٹ ٹیکسزکمشنر ڈاکٹر رشمی سنگھ کی ہدایات کے تحت جموں و کشمیر میں محکمہ کے تمام سات نافذ کرنے والے ونگوں کی طرف سے دن رات چیکنگ کی گئی۔ایڈیشنل کمشنر اسٹیٹ ٹیکس ایڈمنسٹریشن اینڈ انفورسمنٹ جموں نمرتا ڈوگرا اور ایڈیشنل کمشنر اسٹیٹ ٹیکس ایڈمنسٹریشن اینڈ انفورسمنٹ کشمیر شکیل مقبول کی نگرانی میں ان مہمات کی کڑی نگرانی کی گئی۔محکمہ کے ترجمان کے مطابق انفورسمنٹشعبے کے ڈپٹی کمشنرز نے مختلف ٹیمیں تشکیل دی ہیں جن کی سربراہی اسسٹنٹ کمشنرز یا اسٹیٹ ٹیکس آفیسرزکرتی ہیں، جو کہ مناسب ٹیکس انوائسز، ای وے بلز وغیرہ کے بغیر سامان لے جانے والی گاڑیوں کے خلاف چیکنگ پر زور دیتے ہوئے نفاذ کی سرگرمیوں کے لیے متحرک ہیں۔وسیع تر نفاذ مہم کے دوران جموں و کشمیر میں کل 8387 گاڑیوں کو روکا گیا اور ای وے بل کے ریکارڈ کی عدم تعمیل، انوائس کے احاطہ کے ساتھ سامان کی نقل و حرکت، مقدار میں مماثلت، ای۔انوائسنگ وغیرہ 132 کیسز سامنے آئے۔ ان گاڑیوں کے فزیکل انسپیکشن کے دوران گاڑیوں کے وے بل پوسٹ انٹرسیپشن، انوائس میں جعلی جی ایس ٹی نمبر نظر آئے۔ترجمان کے مطابق کل مقدمات میں سے117 مقدمات کو حتمی شکل دی گئی ہے اور 63.59 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ 15 کیسز ابھی بھی جانچ کے عمل میں ہیں۔حکام نے مزید کہا کہ اشیاءکی غیر قانونی نقل و حرکت جیسے لوہے کے اسکریپ، مکسڈ سکریپ، سیمنٹ، اینٹیں، جوتے، ہارڈ ویئر، باتھ روم کے لوازمات، ٹی ایم ٹی بار، ریڈی میڈ گارمنٹس، فرنیچر، لکڑی، ای آٹو رکشہ، شال، ماربل وغیرہ کی غیر قانونی نقل و حرکت دیکھی گئی ہے۔مزید برآں، ایک وسیع مارکیٹ چیکنگ کے دوران انفورسمنٹ ٹیموں نے 266 GSTINرجسٹرڈ احاطے کا معائنہ کیا، اور 70 ڈیلر انوائس جاری نہ کرنے، اور کاروبار کی اضافی جگہوں کی وضاحت نہ کرنے کے حوالے سے عدم تعمیل کرتے پائے گئے۔ ان کے علاوہ 101 ڈیلر جو رجسٹریشن کی حد کو عبور کر چکے تھے غیر رجسٹرڈ پائے گئے اور ان کے خلاف جی ایس ٹی ایکٹ کے تحت کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔محکمہ نے کہا کہ متعدد کیو آر کوڈز جو مختلف اکاو¿نٹس سے منسلک ہیں، کاروباری نام سے نہیں ہیں، ان کی بھی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

چیف سکریٹری نے جموں و کشمیر بھر میں ہنر مندی کی ترقی کے جامع ایکشن پلان کا جائزہ لیا

ابتر موسمی صورتحال سے نمٹنے کےلئے تیار رہیں ، وزیر اعلیٰ کی ضلعی اور محکمہ جات کے افسران کو ہدایت

 بھارت سستی معیاری صحت کی دیکھ بھال کیلئے ایک عالمی منزل کے طور پر ابھرا ہے۔  جتیندر سنگھ

اسی بارے میں

چیف سکریٹری نے جموں و کشمیر بھر میں ہنر مندی کی ترقی کے جامع ایکشن پلان کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

چیف سکریٹری نے جموں و کشمیر بھر میں ہنر مندی کی ترقی کے جامع ایکشن پلان کا جائزہ لیا

03 اکتوبر 2025

8.2% سالانہ ترقی کے ساتھ ہندوستان کی معیشت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ حکام
جموں و کشمیر

جموں و کشمیر کی  معیشت  کا2.65 لاکھ کروڑ روپے تک  پہنچنے کا امکان

02 اکتوبر 2025
بھارت چپ سازی میں تیز رفتاری کے لیے تیار۔ صنعت کے رہنما کا دعویٰ
تازہ ترین خبریں

بھارت چپ سازی میں تیز رفتاری کے لیے تیار۔ صنعت کے رہنما کا دعویٰ

02 اکتوبر 2025
 بھارتی کافی کی برآمدات پہلی بار 1 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئیں
قومی

مختلف ریاستوں میں کافی کے باغات کو متنوع بنانے کی ضرورت ہے۔ کامرس سکریٹری

02 اکتوبر 2025
لیہہ واقعہ میں 4 ہلاکتوں پر مجسٹریل انکوائری کا اعلان
تازہ ترین خبریں

لیہہ واقعہ میں 4 ہلاکتوں پر مجسٹریل انکوائری کا اعلان

02 اکتوبر 2025
میر بازار میں تین منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں نشہ آور مواد برآمد
تازہ ترین خبریں

میر بازار میں تین منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں نشہ آور مواد برآمد

01 اکتوبر 2025
مانسبل گاندربل میں تعیناتی فوجی اہلکار نے کی خود کشی
تازہ ترین خبریں

2023 میں 10 ہزار سے زیادہ کسانوں نے کی خودکشی

01 اکتوبر 2025
Next Post
خریف سیزن میں 35273 کروڑ روپے کے دھان کی سرکاری خرید

محکمہ زراعت اننت ناگ نے 22 زرعی زونوں میں کسان دیوس منایا

اہم خبریں

چیف سکریٹری نے جموں و کشمیر بھر میں ہنر مندی کی ترقی کے جامع ایکشن پلان کا جائزہ لیا

ابتر موسمی صورتحال سے نمٹنے کےلئے تیار رہیں ، وزیر اعلیٰ کی ضلعی اور محکمہ جات کے افسران کو ہدایت

وزیر اعظم مودی 62,000 کروڑ روپے مالیات کے مختلف نوجوانوں پر مرکوز اقدامات کی نقاب کشائی کریں گے

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

محکم انکم ٹیکس کے چھاپے، 400 کروڑ کی آمدنی کا انکشاف
جموں و کشمیر

ٹیکس چوری کے خلاف مہم تیز کر دی گئی

24 دسمبر 2023
چین تبت کی شناخت، زبان اور ثقافت کو تباہ کر رہا ہے اقوام متحدہ کی رپورٹ میں خلاصہ
بین اقوامی

چین تبت کی شناخت، زبان اور ثقافت کو تباہ کر رہا ہے
 اقوام متحدہ کی رپورٹ میں خلاصہ

05 مارچ 2023
دہلی کے پالم میں نوجوان نے خاندان کے چار افراد کو قتل کیا
ادارتی

(جرایم کی بڑھتی ہوئی رفتار باعث تشویش)

09 جولائی 2023
شاعر مشرق علامہ سرمحمد اقبالؒ ایک ہمہ جہت شخصیت
تازہ ترین خبریں

شاعر مشرق علامہ سرمحمد اقبالؒ ایک ہمہ جہت شخصیت

09 نومبر 2021
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d