محکمہ وائلڈلائف کی ٹیم نے قابو کر کے محفوظ جگہ پرپہنچادیا
سرینگر/ /جنوبی کشمیر کے پلوامہ میں خوف ودہشت پھیلانے والے دو ریچوں کووائلڈ لائف محکمہ کی ٹیم نے قابو کرکے محفوظ جگہ پر پہنچادیاجسے لوگو میں اطمینان کی لہردوڑ گئی تاہم لوگوں نے وائلڈ لائف محکمہ سے مطالبہ کیاکہ جنگلی جانوروں کی موجودگی سے علاقے میں خوف دہشت پھیل گیاہے ان جنگلی جانوروں کوقابو کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائےں۔ جنوبی کشمیرکے پلوامہ علاقے میں لوگوں نے 11دسمبر علی الصبح وائلڈلائف محکمہ کواطلاع فراہم کی کہ ریچھ گھوم پھیر رہے ہے جس سے لوگوں میں خوف ودہشت پھیل گیا جسکی وجہ سے وہ گھروں سے باہر نہیں آرہے ہے۔ مقامی لوگوں کی جانب سے جانکاری حاصل کرنے کے بعد سرینگر سے وائلڈ لائف محکمہ کی خصوصی ٹیم پلوامہ پہنچ گئی جہاں انہوںنے ریچوں کوقابو کرلیااور انہیں محفوظ جگہ پرپہنچادیا۔وائلڈلائف محکمہ نے ا س بات کی تصدیق کی کہ دو ریچھ جو علاقے میں گھوم پھیر رہے تھے انہیں بغیر کسی کونقصان پہنچائے قابو کر لیاگیاہے اور ریچھوں کوداچھی گام شکار گاہ پہنچادیاگیاہے ۔
ReplyForward |