صورہ میں خون کے عطیہ اور طبی کیمپ کا انعقاد ، بڑی تعدادمیں لوگوں نے کی شرکت
سرینگر/ //جی آربیگ میموریل ٹرسٹ کی جانب سے بلال کالونی صورہ میں میڈیکل کیمپ اور خون کے عطیہ کاکیمپ منعقد کیا گیا جس میں بڑی تعداد خون کا عطیہ کرنے والے رضاکارروں نے حصہ لیکر خون کاعطیہ پیش کیا ۔ اس موقعے پر طبی کیمپ میں متعدد مریضوں کا مفت علاج ومعالجہ کیا گیا اور ان میں ادوات بھی تقسیم کی گئیں۔ جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کی جانب سے ٹرسٹ کے سالانہ دن کے موقعے پر بلال کالونی صورہ میں طبی کیمپ اور بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ اس کیمپ میں بڑی تعداد میں رضاکاروں نے حصہ لیکر خون عطیہ کیا۔ اس دوران میڈیکل کیمپ میں مریضوں کا علاج و معالجہ کیا گیا اور ان میں ادویات بھی مفت تقسیم کی گئیں۔ اس دوران کئی معزز شہروں نے بھی کیمپ میں شرکت کی اور جی آر بیگ میموریل کی فلاحی کاموں کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ ٹرسٹ کی جانب سے عام لوگوں کو اس طرح جو فائدہ پہنچایا جارہا ہے وہ ہمارے سماج کےلئے ایک مثال ہے ۔ ادھر اس سلسلے میں جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کے چیرمین اشتیاق بیگ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹرسٹ 1996سے کام کررہا ہے اور اس کو معروف ٹریڈ یونین لیڈر غلام رسول بیگ کی یاد میں قیام میں لایا گیا تھا تاکہ غریب اور مجبور لوگوں کی مدد کی جاسکے ۔ انہوںنے بتایا کہ آئیندہ بھی ٹرسٹ کی جانب سے اسی طرح کے فلاحی پروگرامات منعقد کئے جائیں گے ۔