کابل(یواین آئی) شورش زدہ افغانستان کے شہر ہرات میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے ۔مقامی حکام کے مطابق دھماکہ شام کے وقت ہرات شہر کے 12ویں سکیورٹی ڈسٹرکٹ میں ہوا جس میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے ۔ مرنے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔زخمیوں کو شہر کے مرکزی اسپتال منتقل کر دیا گیا، دھماکے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ذرائع نے بتایا کہ ابھی تک یہ نہیں معلوم ہوسکا ہے دھماکے کس نے کئے ہیں اور ابھی تک کسی شدت پسند تنظیم کی جانب سے اس کی ذمہ داری لینے کی بھی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔














