اقوام متحدہ(یو این آئی/ اسپوتنک) یمن کے صعدہ میں عرب اتحاد کے فضائی حملوں میں مرنے والوں کی تعداد 80 سے زیادہ ہو گئی ہے ۔ ‘میڈیسن سینس فرنٹیئر’ نامی امدادی گروپ نے اتوار کو وزارت صحت کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا“ یمن کی صعدہ سٹی ریمانڈ جیل پر سعودی قیادت والے اتحاد کے فضائی حملے میں کل صبح سویرے کم از کم 82 افراد ہلاک اور 266 افراد زخمی ہوئے ۔” امدادی گروپ نے کہا کہ امدادی اور بچا¶ کام جاری رہنے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے ۔ ایم ایس ایف نے کہا کہ اگرچہ اتحاد نے دعویٰ کیا کہ جیل پر حملے کی خبریں “بے بنیاد” ہیں۔ اس کے باوجود امدادی گروپ کے عملے نے تصدیق کی ہے کہ جیل تباہ ہو گئی ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ جمعہ کو سعودی قیادت میں اتحادی افواج کے فضائی حملے میں متعدد حوثی باغی ہلاک اور زخمی ہو ئے تھے ۔ ایم ایس ایف نے ابتدائی طور پر بتایا تھا کہ فضائی حملے میں 70 افراد ہلاک اور 130 زخمی ہوئے ۔