ADVERTISEMENT
یروشلم/ ایجنسیز/ فلسطین میں اسرائیل کی تازہ جارحیت سامنے آئی ہے، مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 4 ہو گئی۔ اسرائیلی فوج نے آج صبح سویرے جنین شہر اور قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔ اسرائیلی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے میں فائرنگ کر کے 4 فلسطینی نوجوانوں کو شہید کر دیا، اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 5 فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب اسرائیلی فوج نے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران کئی فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔
ADVERTISEMENT