لیفٹیننٹ گورنر نے این ایس اِی فاﺅنڈیشن کے سی ایس آر اَقدام اور آرمڈفورسزکے ساتھ تعاون کیلئے ان کا شکریہ اَدا کیا
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے 92 بیس ہسپتال سری نگرمیں جدید ترین سی ٹی سکین سینٹر کا اِفتتاح کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے خطاب میں 92 بیس ہسپتال کے ڈاکٹروں اور پوری ٹیم کو جدید سہولیات سے آراستہ سی ٹی سکین سینٹر حاصل کرنے پر مُبارک باد دی۔ اُنہوں نے نیشنل سٹاک ایکسچینج فاﺅنڈیشن کے سی ایس آر اَقدام اور آرمڈ فورسز کے ساتھ تعاون کے لئے ان کا شکریہ اَدا کیا۔اُنہوں نے کہا،” یہ بہادرسپاہیوں کو بہترین ممکنہ کیئر فراہم کرنے کے ہمارے وعدے کی توثیق ہے جو ” سیوا پرمو دھرم“ مقصدکے تحت فرنٹ لائن خدمات اَنجام دیتے ہیں اور ہماری حفاظت اور سلامتی کے لئے اَپنی جانیں خطرے میں ڈالتے ہیں۔“لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ یہ ہمارے فوجیوں کے ساتھ ہماری وابستگی کی علامت ہے اوراِس بات کو یقینی بنانا ہے کہ وہ غیر معمولی کیئر حاصل کریں جس کے وہ مستحق ہیں۔اُنہوں نے جموںوکشمیر یوٹی میں اَمن اور محفوظ ماحول کو برقرار رکھنے میں سیکورٹی فورسز کے کردار کی سراہنا کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے معاشرے کے ہر طبقے ، کارپوریٹ اور آرگنائزیشنوں پر زور دیا کہ وہ ایک اِکائی ، ایک ٹیم کے طور پر اِکٹھے ہوں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کے لئے بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے اَپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔اُنہوں نے 92 بیس ہسپتال کے ڈاکٹروں اور نرسنگ عملے کی حفاظتی دَستوں کے جوانوں کی بہتر صحت کے لئے حفاظتی اور علاج کی ضروریات کو پورا کرنے کی کوششوں کی ستائش کی۔ اُنہوں نے کہا کہ نئی سہولیت جلد تشخیص کو یقینی بنائے گی اور بہتر علاج فراہم کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔لیفٹیننٹ گورنر نے سی ٹی سکین سینٹر کا بھی چکر لگایا او رسہولیات کا معائینہ کیا۔اِس موقعہ پرلیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی جی او سی 15 کور ،منیجنگ ڈائریکٹر اور سی اِی او نیشنل سٹاک ایکسچینج آشیش کمار چوہان، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری ، پریگیڈیئر راجیشور شرمااور فوج اور جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کے سینئر اَفسران موجود تھے۔